ڈیملر اے جی دنیا کی سب سے کامیاب آٹوموٹِو کمپنیوں میں سے ہے۔ اپنے ڈویژنز مرسڈیز بینز کار، ڈیملر ٹرک، ڈیملر بس، ڈیملر فنانشل سروسز کے ساتھ ڈٰیملر گرو پ پریمئیم گاڑیوں کا سب سے بڑا صنعت کار ہے۔ اور دنیا کا سب سے بڑا کمرشل وہیکلز کی پیداوار کا ادارہ ہے۔ ڈیملر فنانشل سروسز فنانس، لیز، فلیِٹ مینیجمنٹ، انشورنس، فنانشل انویسٹمنٹ، کریڈٹ کارڈز اور جدید موبلٹی سروسز مہیا کرتی ہیں۔ کمپنی کے بانی گاٹلیِب ڈیملر اور کارل بینز نے 1886 میں آٹو موبائل کی ایجاد سے ایک تاریخ رقم کر دی تھی۔ آٹوموٹِو انجینیئرنگ کے موجد کی حیثیت سے، یہ ڈیملر کا عزم ہے اور ارادہ ہے کہ موبلٹی کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے۔ گروپ کی توجہ جدید اور گرین ٹٰیکنالوجی کے ساتھ ساتھ محٖوظ اور اعلیٰ معیار کی آٹو موبائلز تیار کرنا ہے جو اچھی بھی لگیں اور پسند بھی آئیں۔ ڈیملر کی سرمایہ کاری ہائبرڈ گاڑیوں میں استعمال ہونے والے اعلی ٹیکنالوجی کے مالک کمبسشن انجنز زسے لے کر بیٹری یا فیول سیل سے چلنے والے الیکٹرک پاور انجز میں کرتے ہیں۔ ڈیملر اپنی گاڑیاں اور سروسز دنیا کی تقریباً تمام ممالک میں فراہم کرتے ہیں۔ اور یورپ، شمالی و جنوبی امریکا، ایشیا اور افریقہ میں ان کی پروڈکشن سہولیات موجود ہیں۔ اس کے موجودہ برانڈ پورٹ فولیو میں، دنیا کا سب سے قیمتی پریمئیم آٹوموٹِو برانڈ : مرسڈیز بینز کے ساتھ ساتھ مرسڈیز اے ایم جی، مرسڈیز مے بیک اور مرسڈیز می، دی برانڈز اسمارٹ، ای کیو، فرائٹ لائنر، ویسٹرن اسٹار، بھارت بینز، ایف یو ایس او، سیترا اینڈ تھامس بلٹ بسز اور ڈیملر فنانشل سروسز کے برنڈز: مرسڈیز بینز بینک، مرسڈیز بینز فنانشل سروسز، ڈیملر ٹرک فنانشل موُول، کار ٹو گو اور مائی ٹیکسی شامل ہیں۔ یہ کمپنی فرینک فرٹ اور سٹٹگارٹ کی اسٹاک ایکسچینج کی فہرست میں شامل ہے۔ 2016 میں گروپ نے تقریباً 3 لاکھ گاڑیاں فروخت کیں اور 2 لاکھ 82 ہزار افراد کو ملازمت فراہم کی ۔

ڈیملر اے جی
Aktiengesellschaft
تجارت بطورفرینکفرٹ اسٹاک ایکسچینجDAI
صنعتخودمحرکی صنعت
پیشروڈیملر اے جی (1926–98)
DaimlerChrysler (1998–2007)
قیام2007؛ 17 برس قبل (2007)
(as Daimler)
صدر دفترشٹوٹگارٹ, Germany
علاقہ خدمت
Worldwide
کلیدی افراد
Dieter Zetsche (Chairman of the Board of Management)
Manfred Bischoff (Chairman of the Supervisory Board)
مصنوعاتکارs, commercial vehicles
آمدنیIncrease €153.261 billion (2016)[1]
کم €12.902 billion (2016)[1]
Increase €8.784 billion (2016)[1]
کل اثاثےIncrease $235.118 billion (2016)[2]
کل ایکوئٹیIncrease €54.753 billion (2016)[2]
مالکInstitutional shareholders[3](74.8%)
Private shareholders (15.3%)
Kuwait Investment Authority (6.8%)
Renault–Nissan Alliance (3.1%)
ملازمین کی تعداد
284,482 (2016)[2]
ڈویژنمرسڈیز بنز
Smart
ذیلی ادارے
List
ویب سائٹwww.daimler.com/en/

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ "Daimler AG 2016 Fact Sheet" (PDF)۔ Daimler AG۔ 07 جنوری 2019 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جون 2017 
  2. ^ ا ب پ "Daimler AG Q3 2016 Interim Report" (PDF)۔ Daimler AG۔ 07 جنوری 2019 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جون 2017 
  3. "shareholder structure"۔ Daimler۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2015 

بیرونی روابط ترمیم