جامع مسجد شیان
(ژيان مسجد سے رجوع مکرر)
جامع مسجد شیان چین کے صوبہ شانسی کے شہر شیان میں واقع ملک کی قدیم اور مشہور ترین مساجد میں سے ایک ہے۔
جامع مسجد شیان Great Mosque of Xi'an | |
---|---|
西安大清真寺 | |
جامع مسجد شیان | |
بنیادی معلومات | |
متناسقات | 34°15′48″N 108°56′11″E / 34.2633°N 108.9364°E |
مذہبی انتساب | اسلام |
ملک | عوامی جمہوریہ چین |
اسے پہلی بار تانگ خاندان کے ژوان زونگ (685ء تا 762ء) کے دور حکومت میں شاہراہ ریشم کے مشرقی کنارے پر قائم کیا گیا تھا۔ بعد ازاں یہ کئی مرتبہ (خصوصاً منگ خاندان کے شاہ ہونگ وو کے دور حکومت میں) تعمیر نو کے مراحل سے گذری۔ یہ مسجد شیان کے مشہور ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے اور آچ بھی چین کے مسلمان اسے عبادت گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ مسجد کے عام روایتی طرز تعمیر کے برعکس جامع مسجد شیان مکمل طور پر چینی طرز تعمیر کا شاہکار ہے۔ تاہم اس میں قرآنی آیات کی خطاطی ضرور کی گئی ہے۔ جامع مسجد شیان کا کوئی گنبد یا مینار نہیں۔
متعلقہ مضامین
ترمیمویکی ذخائر پر جامع مسجد شیان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |