کئیاں شریف وادی نیلم یونین کونسل کنڈل شاہی کاحصہ ہے۔ کنڈل شاہی بازار سے 7 کلومیٹر فاصلے کی مسافت پر ہے گنجا پہاڑ کے دامن میں ہونے کیوجہ سے اس کی خوبصورتی قابل دید ہے۔ یہ گاؤں رقبہ اور آبادی کے لحاظ سے یونین کونسل کنڈل شاہی کا تیسرا بڑا گاؤں ہے اس کی آبادی تقریباً 6700 افراد پر مشتمل ہے اس گاﺅں میں صرف دو برادریوں کے لوگ رہتے ہیں بڑی آبادی مغل مرزا اور ملدیال مغل ہیں جبکہ دوسری آبادی گجر قبیلہ کی ہے۔ کئی دہائیوں سے اکھٹے رہنے کیوجہ سے دونوں قبیلوں کے درمیان پیار ومحبت اورہم آہنگی رہی ہے۔ اور آج تک کبھی ذات پات اور بڑے چھوٹے کاتصور نہیں رہا۔

وجہ شہرت

ترمیم

یہ گاﺅں عقیدت کے لحاظ سے نہ صرف ضلع نیلم بلکہ آزادکشمیر پاکستان اور پاکستان سے باہر کی دنیا کے لیے بھی قابل احترام ہے۔ کئیاں شریف کاابتدائی نام کائیاں والی بہک تھا۔ لیکن خواجہ نظام الدین سرکارکیانوی عرف بابا جی کے یہاں پرتشریف لانے کیوجہ سے اس کانام کئیاں شریف ہو گیا۔ یہاں ہرسال 6 عرس ہوتے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں زائرین اندرون اور بیرون ممالک سے شرکت کرتے ہیں۔[1]

حوالہ جات

ترمیم