علمِ کونیات یا کوسمولوجی میں فضاء یا کائناتی فضاء اس زمان ومکان پر مشتمل ہے جس میں ہم رہتے ہیں بشمول کائنات میں موجود مادہ اور توانائی کے، اسی لیے تمام تر علمی شعبوں میں لفظ فضاء یا کائنات کا استعمال ہوتا ہے، بہت سارے علما یہ سمجھتے ہیں کہ ہماری کائنات ان بہت ساری کائناتوں میں سے ایک ہو سکتی ہے جسے علمی اصطلاح میں متعدد کائنات یا multiuniverse کہا جاتا ہے، کائناتی فضاء کے وصف یا بیان کے لیے کچھ مجموعہ اصطلاحات استعمال ہوتی ہیں جیسے معروف کائنات known universe، قابلِ ملاحظہ observable universe کائنات اور مرئی کائنات visible universe، یہ اصطلاحات کائنات کے ان حصوں کو بیان کرتی ہیں جنہیں انسان دیکھ یا محسوس کر سکتا ہے اگرچہ کائناتی پھیلاؤ cosmic inflation مجموعی کائناتی فضاء کے بہت سارے حصوں کو قابلِ ملاحظہ observable universe افق سے ختم کردیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بہت سارے علما یہ سمجھتے ہیں کہ پوری کائنات کو ملاحظہ یا observe کرنا تقریباً نا ممکن ہے اس لیے وہ اس کائنات پر اکتفاء کرنے کے لیے کہتے ہیں جس کے بارے میں انسان جان سکتا ہے اور جسے وہ ہماری کائنات (our universe) کہتے ہیں۔

فلسفیانہ اصطلاح میں کائناتی فضاء تمام اجسام کا وہ مجموعہ ہے جس میں تمام واقعات وقوع پزیر ہوتے ہیں، ایک اور اصطلاح میں کائناتی فضاء وہ ہے جو کرہ ارض کے باہر واقع ہے جسے ہم ہمیشہ نا معلوم دنیا تصور کرتے چلے آئے ہیں جو عجیب وغریب اجسام اور شاید جانداروں سے بھی بھری پڑی ہے۔