کابل گردوارہ حملہ
کابل گردوارہ حملہ (انگریزی: Kabul gurdwara attack) ایک خود کش بمباری اور گولی باری کے حملے کو کہا جاتا ہے، جس میں حملہ آوروں نے مسلح انداز میں بندوقوں کے ساتھ گرودوارہ ہر رائے صاحب کو کابل، افغانستان میں حملے کا نشانہ بنایا۔ اس حملے میں 25 سکھ عبادت گزار ہلاک ہو گئے اور کم از کم 8 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ ساری کار روائی ایک گھنٹا طویل محاصرے کے دوران ہوئی جس میں سارے حملہ آور حفاظتی دستوں کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔[1][2] داعش کی ایک مقامی شاخ نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی۔[3]
کابل گردوارہ حملہ | |
---|---|
مقام | کابل، افغانستان |
تاریخ | 25 مارچ 2020ء |
نشانہ | سکھ |
حملے کی قسم | گولی باری، خود کش بمباری |
ہلاکتیں | 25 |
زخمی | 8+ |
مرتکبین | داعش |
حملہ
ترمیمحملہ آور گرودوارے میں اس مقدس مقام میں داخل ہوئے جہاں پر عبادت گزار شبد کیرتن میں مصروف تھے۔ وہ وہاں موجود لوگوں پر گولی باری شروع کر دیے۔ اس کے بعد وہ عمارت کے اندر ہی لوگوں کو یرغمال بنا چکے تھے اور ان کی حفاظتی دستوں سے مڈ بھیڑ ہو گئی۔ سارے حملہ آور مارے گئے اور تقریبًا 80 یرغمالوں کو آزاد کرا لیا گیا۔ اس کوشش میں کئی گھنٹوں تک گولی باری جاری رہی۔[2][4]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Kabul Sikh temple siege: Dozens killed in attack claimed by ISIL"۔ www.aljazeera.com۔ Al-Jazeera۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-03-26
- ^ ا ب "Gunmen in Afghanistan kill 25 at Sikh complex, Islamic State claims responsibility"۔ روئٹرز۔ 25 مارچ 2020۔ 2020-03-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-03-25
- ↑ "Islamic State claims Kabul attack on Sikh minority"۔ Sayed Salahuddin۔ Washington Post۔ 25 مارچ 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-03-25
- ↑ "Gunmen Kill 25 At Kabul Sikh Temple; Islamic State Claims Responsibility"۔ Radio Free Europe - Radio Liberty۔ 25 مارچ 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-03-25