اصطلاح term

حَضَن
حضن
يَحضُن
حضانت
حضانت
حاضِنہ
حضانتی
حَضانی

foster
دائگی
incubate
دائی گیری
incubation
incubator
incubatory
invubative

کادو حاضنہ (CO2 incubator) ایسے حاضنہ کو کہا جاتا ہے جس میں رطوبت (humidity) اور درجۂ حرارت کے ساتھ ساتھ ایک اور متغیر (variable) کیفیت کی بھی تضبیط کی جا سکتی ہے اور وہ متغیر ہے کاربن دو اکسید کی وہ سطح کہ جو اس حاضنہ میں رکھی جانے والی اس چیز کے گرد بطور محاصری (ambient) فضاء کے موجود ہو جس کی حضانت یعنی incubation کی جا رہی ہو۔ یہاں لفظ کادو اصل میں CO2 کا متبادل ہے، جس میں انگریزی کی ہی طرح کاربن سے ک، اکسید سے ا اور 2 (دو) کو مرکب کیا گیا ہے؛ CO2 خاضنہ کہنے میں بھی کوئی علمی قباحت نہیں سوائے اس کہ اردو کی تحریر میں اجنبیت کا احساس دلاتا ہے اور یہاں چونکہ ایک آلے کے نام سے سروکار ہے نا کہ کسی کیمیائی صیغے یا مساوات سے کہ جہاں سالماتی ساخت کو ظاہر کرنا لازمی ہو اس لیے کادو کا لفظ اختیار کیا گیا ہے۔