کالاش مت
کالاش مت ایک مذہب ہے جس کے پیروکار پاکستان کے صوبہ خیبر پخِتونخوا کے ضلع چترال کی تین وادیوں وادی بومبوریت، وادی رومبور اور وادی بریر میں آباد ہیں۔
کالاش ایک الگ مذہب کی قسم ہے جس میں پرستش کے لیے متعدد خدا اور ارواح ہیں اور اس کا تعلق قدیم یونان کے مذہب سے رہا ہے، جو دیومالائی داستانوں کے مطابق جدید کالاش کے آبا و اجداد ہیں۔ اسی طرح بوروشو، جو پاکستان میں ایک چھوٹی سی برادری ہے۔ کالاشی دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ چند قلیل یونانی فوجیوں کی اولاد ہیں، جنھوں نے سکندر اعظم کی چار قبل سنہ مشترکہ میں پیش قدمی کے وقت اپنی سکونت ترک نہیں کی اور اپنا قیام برقرار رکھا۔ اس دعوے کے نتیجے میں متعدد مصنفین کو ان مشکلات کا سامنا ہے کہ کیسے کالاشیوں اور یونانیوں اور ان کے اصنام پرست مذہب کے مابین تعلق قائم کیا جائے جو کئی خداؤں کو ماننے والا مذہب ہے۔ تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ ان کی زبان ہندوستانی آریائی ہے، جو ان کے ہندوستانی پڑوسیوں کے ہندو مت سے زیادہ ہم آہنگ ہے، بہ نسبت سکندر اعظم اور اس کی افواج کے مذہب کے۔[1]
کالاشی تہوار
ترمیمکالاش مذہبی لوگوں کی کل آبادی 40 سے لے کر 50ہزار ہے۔ ان کا اپنا مخصوص زندگی کا اپنا طور طریقہ اور تمندن ہے۔ کالاش لوگ موسیقی کے بہت شوقین ہوتے ہیں۔ اوزار جو عام طرح سے استمال کرتے ہیں۔ ان میں دوہل اور بانسری ہیں۔ اور یہ ناچنے سے محبت رکھتے ہیں۔ کیونکہ وہ دوستی کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔ کالاش لوگوں کے مذہبی تہوار چلمجست، اتچل، فول اور چوواس ہیں۔
- چلمجست:
- چلمجست بہار میں 7 اور 16 مئی پر منعقد ہوتا ہے۔ جبکہ لڑکیاں مند کے پہلے پھول توڑتی ہیں۔ یہ دن ناچنے کے ذریعے ملہائے جاتے ہیں۔ لوگ ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور دودھ سے بنی ہوئی چیزیں اور پھولوں کی آدلا بدلی کرتے ہیں۔
- اتچل:
- اتچل گندم اور جون کی کٹائی کو ظاہر کرنے کے لیے دو دنوں کا جشن ہے۔ان دنوں وہ کھانے، ناچنے اور داوتیں دینے میں مصروف رہتے ہیں۔ اتچل جولاء کے بیچ میں آتا ہے۔
- فول:
- فول تہوار انگوروں کو اتارنے اور اخروٹ کی کٹائی پر ملہایا جاتا ہے۔
- چوواس:
- چوواس سردی کا تہوار ہے۔ وہ 9 سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے ملہایا جاتا ہے۔
ہم پاکستان کی ایسی جنت نما جگہ ہونے پر خوش قسمت ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ویسٹ، باربرا اے۔ (19 مئی 2010)۔ Encyclopedia of the Peoples of Asia and Oceania۔ انفوبیس پبلشنگ۔ ISBN:9781438119137
{{حوالہ کتاب}}
:|website=
تُجوهل (معاونت)