کالاگاڈی بین السرحدی پارک
کالاگاڈی بین السرحدی پارک جنوبی افریقہ میں جنگلی حیات کے تحفظ اور بقاء کا ایک بڑا علاقہ ہے۔
کالاگاڈی بین السرحدی پارک | |
---|---|
کالاہاری گیمزبوک نیشنل پارک گیمزبوک نیشنل پارک | |
مقام | گالاگاڈی ڈسٹرکٹ، بوٹسوانا/شمالی کیپ، جنوبی افریقہ |
قریب ترین شہر | اپنگٹن |
رقبہ | 38,000 کلومیٹر2 (15,000 مربع میل) |
سرکاری ویب سائٹ |
یہ پارک جنوبی افریقہ اور بوٹسوانا کے درمیان سرحد پر پھیلا ہوا ہے اور دو ملحقہ قومی پارکوں پر مشتمل ہے:
- جنوبی افریقہ میں کالاہاری گیمزبوک نیشنل پارک
- بوٹسوانا میں جیمزبوک نیشنل پارک
پارک کا کل رقبہ 38000 مربع کلومیٹر (15000 مربع میل) ہے۔ پارک کا تقریباً تین چوتھائی حصہ بوٹسوانا اور ایک چوتھائی جنوبی افریقہ میں ہے۔ کالاگاڈی کا مطلب ہے "پیاس کی جگہ"۔ [1] دسمبر، 2015ء میں، میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ بوٹسوانا کے پارک کے نصف سے زیادہ حصے میں گیس نکالنے کے حقوق فروخت ہو چکے ہیں۔ [2] بوٹسوانا کی حکومت نے بعد میں ان خبروں کی تردید کی۔ [3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Natural & Cultural History"۔ South African National Parks۔ SANParks۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 ستمبر 2019
- ↑ Jeffrey Barbee۔ "Botswana sells fracking rights in national park"۔ The Guardian۔ The Guardian۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2018
- ↑ African News Agency: Botswana dismisses reports of fracking rights in pristine Kgalagadi Transfrontier Park Mining Weekly