کانجی (مشروب)
کانجی یا گاجر کانجی ،سردیوں میں بنایا جانے والا ایک روایتی پنجابی مشروب ہے۔ کانجی انتہائی مزیدار ترش مشروب ہے- یہ قوت ہاضمہ کے لیے بہت مفید ہے۔
کانجی بنانے کا طریقہ
ترمیماجزاء
ترمیم- کالی گاجریں - تین کلو
- رائی - چار کھانے کے چمچہ
- سرخ پسی مرچ - دو کھانے کے چمچہ
- کالا نمک - ایک چھوٹا چمچہ
- سفید نمک - حسب ذائقہ
ترکیب
ترمیمگاجروں کو چھیل کر لمبے رخ میں چار چار حصوں میں کاٹ لیں۔ رائی کو باریک پیس کر سرخ پسی مرچ، کالا نمک اور سفید نمک بھی اس میں ملا لیں۔ مٹی کے گھڑے یا شیشے کے مرتبان میں چار لیٹر پانی ڈال کر ان تمام چیزوں کو ڈال کر اچھی طرح ہلائیں۔ مرتبان کا ڈھکن بند کر دیں۔ چار دن بعد کانجی تیار ملے کی۔