کان کی بالی
کان کی بالی، آویزہ اور گوشوارہ (انگریزی: Earring) سے مراد کان میں پہننے کا حلقہ نما زیور ہے۔[1] اس زیور کو عمومًا عورتیں پہنتی ہیں۔ بھارت میں کچھ مخصوص طبقوں میں مرد بھی پہنتے ہیں۔ تاہم جہاں عورتیں ان بالیوں کو دونوں کانوں میں پہنتی ہیں، وہیں مرد حضرات انھیں کبھی دونوں کانوں میں پہنتے ہیں تو کبھی کبھی صرف ایک کان میں پہنتے ہیں۔