کتابیات احمد رضا خان بریلوی

احمد رضا خان ان چند شخصیات میں سے ایک ہیں جنھوں نے کثرت سے تصنیفی کام کیا، ان کی تصانیف کی تعداد ایک ہزار سے زائد بیان کی جاتی ہے، جو اردو، عربی فارسی میں ہیں، جو صرف خاص اسلامی موضوعات پر ہی نہیں، بلکہ دیگر علوم قدیمہ اور جدید سائنسی علوم پر بھی ہیں۔ احمد رضا خان صاحب کی بعض کتب کا ترجمہ دیگر زبانوں میں بھی ہوتا رہا ہے اور ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے، کنزالایمان جو قرآن کا ترجمہ ہے، اس اردو ترجمہ کو ہی دس سے زائد بار مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔ فتاویٰ رضویہ تینتیس جلدوں میں ہے، جس میں تین سو سے زائد رسائل اور ہزاروں سوالات کے جوابات شامل ہیں۔ آپ کی کتب کے عام طور پر نام، تاریخی (علم اعداد کی رو سے ) ہیں۔ جس سے کتاب کا سن تصنیف معلوم ہو جاتا ہے۔

عبد المبین نعمانی اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ:

  • تصانیف خاصہ جن کے نام تاریخی ہیں۔
  • وہ تصانیف خاصہ جن کے نام تاریخی نہیں۔
  • تصنیفات احباب جن و قدسی اصحاب جن کے نام تاریخی ہیں۔
  • وہ تصانیف احباب جن کے نام تاریخی نہیں۔

قرآنیات

ترمیم
نمبر شمار نام سن زبان مطبع/ناشر موضوع/کیفیت
1 کنزالایمان فی ترجمہ القرآن 1330ھ اردو رضا اکیڈمی ممبئی اردو میں ترجمہ قرآن
2 تفسیر سورۂ والضحی اردو غیر مطبوعہ 80 جز میں بعض آیات کی تفسیر
3 تفسیر باءبسم للہ اردو مکتبہ رضویہ، کراچی حیات اعلیٰ حضرت میں شامل
4 انباءالحی ان کتابہ المصون بتیان لکل شے 1326ھ عربی مطبع اہلسنت، بریلی قرآن میں سب کچھ ہونے کا بیان
5 الصمصام علی مشکک فی آیۃ علوم الارحام 1315ھ اردو تحفہ حنیفہ، پٹنہ علم مافی الارحام سے متعلق ایک پادری کا رد
6 المحجۃ المؤتمۃ فی آیۃ الممتحۃ 1339ھ اردو مطبع حسنی، بریلی ترک موالات سے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ
7 النفحہ الفاتحۂ من مسک سورۃ الفاتحہ 1315ھ اردو غیر مطبوعہ سورہ فاتحہ کے فضائل
8 نائل الراح فی فرق الریح والریاح 1306ھ فارسی = اطلاق ریح و ریاح کا فرق
9 الزلال الانقیٰ من بحر سبقۃ الاتقیٰ 1300ھ عربی مکتبہ سنی دنیا، بریلی ابوبکر صدیق کی افضلیت کا بیان
10 انوارالحلم فی معانی میعاداستجب لکم 1309ھ فارسی غیر مطبوعہ اجابت دعا کے معنی اور اس کی مدت کا بیان
11 حاشیہ تفسیر بیضاوی عربی غیر مطبوعہ
12 حاشیہ تفسیر خازن عربی غیر مطبوعہ
13 حاشیہ عنایۃ القاضی عربی غیر مطبوعہ
14 حاشیہ درالمنثور عربی غیر مطبوعہ
15 معالم التنزیل عربی مرکزی مجلس رضا، لاہور اصل عربی متن مع اردو مختصر تشریح
16 حاشیہ الاتقان للسیوطی عربی غیر مطبوعہ
17 جالب الجنان فی رسم احرف من القرآن اردو غیر مطبوعہ قرآن کے بعض کلمات کے رسم خط کی تحقیق

عقائد اسلام

ترمیم
  1. جزاء اﷲ عدو بآباہ ختم النبوۃ: یہ رسالہ 1317ھ میں تصنیف ہوا۔ اس میں عقیدہ ختم نبوت پر 120 حدیثیں اور منکرین کی تکفیر پر ائمہ کی تیس تصریحات پیش کی گئی ہیں۔
  2. السوء والعقاب علی المسیح الکذاب: یہ رسالہ 1320ھ میں اس سوال کے جواب میں تحریر ہوا کہ اگر ایک مسلمان مرزائی ہو جائے تو کیا اس کی بیوی اس کے نکاح سے نکل جائے گی؟ احمد رضا خان نے دس وجوہات سے مرزا غلام قادیانی کا کفر ثابت کر کے احادیث کے نصوص اور دلائل شرعیہ سے ثابت کیا کہ مسلمہ عورت کا نکاح باطل ہو گیا۔ وہ اپنے کافر مرتد شوہر سے فورا علاحدہ ہو جائے۔
  3. قہرالدیان علی فرقہ بقادیان: یہ رسالہ 1323ھ میں تصنیف ہوا۔ اس میں مرزا غلام احمد اس کی کتابوں کے اقوال کا رد ہے جو عیسٰی اور ان کی والدہ مریم سے متعلق ہیں۔ اس کتاب میں ان کی پاکی و طہارت اور ان کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
  4. المبین ختم النبین: یہ رسالہ 1326ھ میں اس سوال کے جواب میں تصنیف ہوا کہ ’’خاتم النبین میں لفظ النبین پر جو الف لام ہے‘ وہ مستغرق کا ہے۔ یہ عہد خارجی کا ہے۔ احمد رضا نے دلائل کثیرہ سے ثابت کیا ہے کہ اس پر الف لام استغراق کا ہے اور اس کا منکر کافر ہے۔
  5. الجزار الدیان علی المرتد القادیان: یہ رسالہ 3 محرم الحرام 1340ھ کو ایک استثنیٰ کے جواب میں لکھا گیا اور اس سال 25 صفر المظفر 1340ھ کو آپ کا وصال ہوا۔
  6. الدولة مکیه بالمادة الغيبيه: یہ کتاب اثبات علم غیب رسول پر حرمین شریفین میں پانچ گھنٹوں میں بغیر دیگر کتب کی مدد سے لکھا گیا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم