کتابیات سر سید احمد خان

سر سید احمد خان نے کئی درجن کتابیں اور سینکڑوں مضامین لکھے، مستقل تصانیف (کتب و رسائل) کی تعداد اکتیس (31) ہے۔ چار کتابیں ترجمہ کیں، چار کتابیں کی تصحیح و تدوین کا کام کیا۔ دو کتابیں جو قسط وار مضامین کی صورت میں شائع ہو چکی تھیں ان کو دوسروں نے کتابی شکل دی۔ وفات سرسید کے بعد دو کتابیں نامکمل تصانیف کی صورت شائع کی ہوئیں، بعد میں آپ کے مختلف مضامین کے مجموعے بہت سے لوگوں نے شائع کروائے ہیں۔ سدسید کی کتابوں کے ترجمے ان کی حیات ہی میں فرانسیسی، انگریزی، فارسی اور اردو میں ہونے لگے تھے۔ بعد وفات سرسید کے مکتوبات کے مجموعے بھی منظر پر آئے۔[1]

مستقل تصانیف

ترمیم

سر سید کی مستقل تصانیف کی تعداد اکتیس ہے۔ یہ فہرست زمانی ترتیب سے ہے۔

عنوان زبان صفحات موضوع پہلی اشاعت مطبوعہ
جام جم فارسی 26 مختصر حالات سلاطین دہلی 1840ء چھاپہ خانہ مستقر الخلافہ اکبر آباد
جلا القلوب بذکرالمحبوب اردو 64 سیرت نبوی 1843ء لیتھو گرافک پریس، دہلی
آثارالصنادید - 612 دہلی اور نواح کی عمارتوں اور شخصیتوں کا بیان 1847ء مطبع سید الاخبار، دہلی
قول متین در ابطال حرکت زمین - 28 حرکت زمین کے تصور کے رد میں 1848ء مطبع سید الاخبار، دہلی
کلمۃ الحق 12 پیری مریدی 1949ء -
راہ سنت در رد بدعت - 42 معروف وہابی خیالات کی تائید - -
سلسلۃ الملوک - 69 دہلی کے حکمرانوں کے احوال کی پانچ ہزار سالہ فہرست 1852ء شرف المطابع، دہلی
سرکشی ضلع بجنور - 154 تاریخ ضلع بجنو سنہ ستاون 1858ء مفصلائٹ پریس، آگرہ
اسباب بغاوت ہند انگریزی 62 1857ء کی جنگ آزادی کے اسباب 1859ء مفصلائٹ پریس، آگرہ
کتاب فقرات فارسی 8 مبتدیوں کے لیے درسی کتاب 1860ء مطبع مسز ایڈیورڈ میرٹھ
رسالہ خیر خواہ مسلمانان اردو و انگریزی 3 حصے (82+100+92) سنہ ستاون میں انگریزوں کے وفادار مسلمانوں کی خدمات کے مستند تذکرے 1860ء-61 مفصلائٹ پریس، آگرہ
تبئین الکلام فی تفسیر التوراۃ والانجیل علیٰ ملۃ الاسلام اردو و انگریزی 3 حصے (406+368+128) کتاب پیدائش و متی کی انجیل کی تفسیر 1862ء-65 پرائیوٹ پریس
احکام طعام اہل کتاب اردو 90 اہل کتاب کے کھانوں کا جواز 1868ء مطبع منشی نول کشور، کان پور
خطبات احمدیہ انگریزی 463 سوانح و سیرت محمدی 1870ء trubner & Co, London
رسالہ دربیان قدیم دیہی ہندوستان اردو 59 عنوان سے ظاہر ہے 1878ء مطبع سائنٹفک سوسائٹی، علی گڑھ
تفسیر القرآن وہدیٰوالفرقان اردو 7 جلدیں، 1600+ تفسیر قرآن 1880ء-95ء علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ گزٹ پریس

حوالہ جات

ترمیم
  1. ضیاء الدین لاہوری (2008ء)۔ کتابیات سر سید۔ لاہور: مجلس ترقی ادب۔ صفحہ: 228۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مئی 2017