ضیاء الدین لاہوری

پاکستانی محقق اور سر سید شناس

ضیاء الدین لاہوری (پیدائش: 1935ء - وفات: 27 ستمبر 2021ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور محقق اور سر سید شناس تھے۔ ان کے اہم موضوعات میں سرسید اور علی گڑھ تحریک،1857ء کی جنگ آزادی اور اسلامی تقویم شامل ہیں ۔

ضیاء الدین لاہوری

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1935ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور ،  برطانوی پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 27 ستمبر 2021ء (85–86 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ محقق   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی ترمیم

ضیاء الدین لاہوری 1935ء میں لاہور، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم لاہور ہی میں حاصل کی ۔1966ء میں انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے (ایجوکیشن) کی ڈگری حاصل کی۔اس کے بعد تدریس کے پیشے سے وابستہ ہو گئے ۔1970ء میں مزید برطانیہ چلے لے گئے۔لندن میں قیام کے دوران انڈیا آفس لائبریری اور اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن سٹڈیز لندن یونیورسٹی اور برٹش میوزیم کی لائبریریوں سے بھرپور استفادہ کیا۔بے شمار مقالے تحریر کیے جو پاک و ہند کے معروف رسائل و جرائد میں شائع ہوئے۔ انھوں ایک عمر سرسید کے مطالعے میں بسر کردی۔[1] ضیاء الدین لاہوری کے اہم موضوعات میں سرسید اور تحریک علی گڑھ،1857ء کی جنگ آزادی اور اسلامی تقویم شامل ہیں ۔

تصانیف ترمیم

  • سر سید کی کہانی ان کی اپنی زبانی
  • آثار سرسید
  • خود نوشت حیات سرسید
  • خود نوشت افکار سرسید
  • نقش سرسید
  • سر سید اور ان تحریک
  • کتابیات سرسید
  • جوہر تقویم
  • 1857ء کے چند اہم کردار
  • مغلیہ دہلی کے آخری ایام
  • بہادرشاہ ظفر کے شب وروز
  • رویت ہلال موجودہ دور میں
  • Hijra & Christian Calendars

وفات ترمیم

ضیاء الدین لاہوری 27 ستمبر 2021ء کو لاہور، پاکستان میں انتقال کر گئے۔انھیں علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "18 Sir Syed in a different perspective"۔ ڈان (اخبار)۔ 19-فروری-2008۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2021