کتاب اقدس یا الکتاب الاقدس (مقدس ترین کتاب) بہاء اللہ کی 1873ء میں تحریر کردہ بہائیت کی ایک مقدس مذہبی کتاب ہے۔[1] یہ بہائی تعلیمات اور مستقبل کی دنیا کے تہذیب و تمدن کے منشور پر مبنی ہے۔[2] یہ صرف بہائی شریعت کی کتاب نہیں ہے، کتاب کا کئی مواد دوسرے معاملات پر ہے جیسا کہ اس میں اخلاقی نصیحتیں اور مختلف شخصیات، گروہان اور مقامات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں بہائی انتظامی اداروں کے قیام، بہائی مذہبی دستور، بہائی تصوف، ذاتی حیثیت کے قوانین، قانون فوجداری، روحانی اور اخلاقی نصیحتوں، معاشرتی اصولوں، متفرق قوانین اور عمل تنسیخ اور پیشینگوئی پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔

حواشی

ترمیم
  1. Saiedi, 2000, pp. 224-235.
  2. (Effendi 1944، صفحہ 213)

حوالہ جات

ترمیم
  • Saiedi، Nader (2000)۔ "Chapter 7: The Kitab-i-Aqdas: Date and Constitutive Principles"۔ Logos and Civilization - Spirit, History, and Order in the Writings of Bahá'u'lláh۔ USA: University Press of Maryland and Association for Baha'i Studies۔ ص 213–293۔ ISBN:1883053609
  • Effendi، Shoghi (1944)۔ God Passes By۔ Wilmette, Illinois, USA: Bahá'í Publishing Trust۔ ISBN:0-87743-020-9