کتاب المعراج (عربی: كتاب المعراج "معراج کی کتاب") ایک مسلم کتاب ہے۔ جس کا تعلق حضرت محمدﷺ کے آسمان پر اٹھائے جانے سے ہے۔ (جسے معراج کہا جاتا ہے) مکہ سے یروشلم (اسراء) تک حضورﷺ کے ایک رات کے معجزاتی سفر کے بعد۔ کتاب کو 7 ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اور اسے عربی زبان میں نسخ رسم الخط کا استعمال کرتے ہوئے لکھا گیا ہے۔

کتاب المعراج کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اسے ابو القاسم عبد الکریم بن ہوازن بن عبد الملک بن طلحہ بن محمد القشیری النسابوریؒ۔ أبو القاسم عبد الكريم بن هوازن بن عبد الملك بن طلحة بن محمد القشيری (پیدائش 376ھ۔986ء) نے لکھی ہے۔آپ کی وفات - 465 ہجری / 1072 عیسوی) ہے۔

13ویں صدی کے دوسرے نصف میں، اس کتاب کا لاطینی (لائبر اسکیل ماچومیٹی کے طور پر) اور ہسپانوی (ٹولیڈو کے ابراہم کے ذریعہ) اور اس کے فوراً بعد (1264 عیسوی میں) پرانی فرانسیسی میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ جہنم کے بارے میں اس کی اسلامی تصویروں کو کچھ اسکالرز کے خیال میں ڈانٹے (پیدائش 1265 عیسوی - وفات 1321 عیسوی) 14 ویں صدی کے شاہکار، ڈیوائن کامیڈی (1320 میں مکمل کیا گیا)، بشمول Miguel Asín Palacios اور Enrico Cerulli پر بڑا اثر پڑا تھا۔

مزید دیکھو

ترمیم

حواشی

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم