کراچی پورٹ ٹرسٹ کرکٹ ٹیم
کراچی پورٹ ٹرسٹ ایک فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیم تھی، جو کراچی پورٹ ٹرسٹ کی سرپرستی میں کھیلتی تھی، اس ٹیم نے 2003-04 اور 2004-05 کے سیزن میں پریزیڈنٹ ٹرافی میں حصہ لیا تھا۔
فرسٹ کلاس کھیلنے کا ریکارڈ
ترمیم2003-04 میں کراچی پورٹ ٹرسٹ نے پانچ میچ کھیل ، ایک میں کامیابی ملی ، تین ہارے اور ایک ڈرا رہا۔ 2004-05 میں انھوں نے پھر پانچ میچ کھیلے ، تین ہارے اور دو ڈرا ہوئے۔
معروف کھلاڑی
ترمیمشاداب کبیر نے 42.00 کی اوسط سے سب سے زیادہ 588 رنز بنائے۔[1] اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے خلاف سب سے زیادہ 176 سکور بنایا۔[2] یہ کراچی میں پورٹ ٹرسٹ کی واحد فتح تھی۔ اسی میچ میں شاہد اقبال نے 19 رن دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں،جو ٹیم کی بہترین بولنگ کا ریکارڈ تھا۔
لسٹ اے کرکٹ
ترمیمکراچی پورٹ ٹرسٹ نے 2003-2004 اور 2004–05 میں دس لسٹ اے میچ کھیلے اور تمام میچوں میں شکست کا سامن کرنا پڑا۔ [3]