کرتب باز
کرتب باز (انگریزی: Stunt performer) ایک مطاہرہ گر ہے جو ایک تربیت یافتہ پیشہ ور ہے اور کئی جرأت مندانہ اعمال کر کے دکھاتا ہے، جو عمومًا اس کے لیے ذریعہ روز گار بھی ہوتے ہیں۔ کرتب باز کئی فلموں اور ٹیلی ویژن پر دکھائی دیتے ہیں، جب کہ ایک قسم سڑکوں اور لوگوں کی راست موجودگی میں مظاہرے کے لیے بھی تیار نظر آتی ہے۔ اگر کبھی ایک شخص کسی دوسرے کے لیے کرتبوں کو دکھائے، تو اسے متبادل کرتب قرار دیا جاتا ہے۔
عالمی مظاہرے
ترمیمدنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو منفرد کار نامے انجام دے کر نہ صرف شہرت حاصل کرلیتے ہیں بلکہ منفرد کرتب دکھا کر دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیتے ہیں۔ویڈیو میں نظر آنے والے اس سوئس کرتب بازکو ہی دیکھ لیں جو بلند و بالا پہاڑ کے کنارے پر خطر ناک ایکروبیٹک اسٹنٹ پیش کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق Ramon Kathriner نامی ایکروبیٹ نے سوئٹزرلینڈ کے پہاڑوں کے درمیان کیبل کار کے وائر پر اسٹنٹ پیش کرنے کی ٹھانی اور 9 ہزار 8 فٹ بلندی پر کیبل کار کی رسی پر چلنے سمیت سائیکل چلانے کا دل دہلا دینے والا کرتب بھی پیش کیا جسے دیکھ کر لوگوں کی سانسیں تھم گئیں۔[1]
جوکھم
ترمیمایک بھارتی کرتب باز شیلندر رائے مغربی بنگال کے شہر سلیگوری میں ’کورونیشن برج‘ کے پاس تیستا ندی پر 70 فٹ کی اونچائی پر بال کے ذریعے معلق ہوکر 600 فٹ لمبے تار پر دریا عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کے اس کار نامے کو دیکھنے کے لیے کثیر تعداد میں لوگ جمع تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 300 فیٹ کا فاصلہ عبور کرنے کے بعد وہ آگے نہ جا سکے۔ وہاں موجود شائقین نے پہلے تو شیلندر رائے کی حوصلہ افزائی کی لیکن انھیں زندگی اور موت کے درمیان جھولتا دیکھ کر ان کی چیخیں نکل گئی۔ان کے کرتب کو اپنے کیمرے میں قید کرنے آئے مقامی فوٹوگرافرر بلائی سوتردھار نے کہا ’وہ آگے جانے کی بے تحاشا کوشش کر رہے تھے اور چیخ چیخ کر کچھ ہدایات دینے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن کوئی نہیں سمجھ پایا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ 30 منٹ تک جدوجہد کرنے کے بعد وہ ساکت ہو گئے اور انتقال کر گئے۔[2] اس طرح کئی بار کرتب بازی جان لیوا بھی ہوتی ہے۔