کرتب یا کرتب بازی (انگریزی: Stunt) ایک ما فوق الفطرت جسمانی کار نامے کی انجام دہی ہے یا وہ ایک ایسا خاص عمل ہے جس کے لیے خاص ہنر یا صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے جو فن کارانہ مقاصد کے لیے ٹیلی ویژن، تھیٹروں یا فلموں میں دکھایا جاتا ہے۔ یہ بہ طور خاص ایکشن فلموں کے لیے جزو لاینفیک کی حیثیت رکھتا ہے۔ جدید دور کی کمپیوٹری تصویر سازی اور خصوصی اثرات یا اسپشل ایفیکٹس سے پہلے چند نمونوں، غلط منظر کشی یا اندرون کیمرا اثرات کا سہارا لیا جاتا تھا۔ تاہم جدید دور میں حقیقت بینی اور ناظرین کی تفریح کے لیے فلم ساز بہت سے مشکل مناظر کی تصویر کشی کے لیے کسی کرتب باز یا اکرتب ڈبل کا سہارا لیتے ہیں۔ ان مشکل مناظر میں ایک چلتی کار سے دوسری کار میں چھلانگ لگانا، چلتی ہوئی گاڑی میں کودنا، اونچی عمارت سے زمین پر کودنا جیسے مناظر شامل ہیں۔

بالی وڈ میں کرتب بازیاں

ترمیم

بالی وڈ کے ادا کاروں نے کئی کرتب بازیوں کو پردے پر دکھایا۔ ان میں سے کچھ کا تو خود انھوں نے خود انجام دیے ہیں اور کچھ کے لیے باڈی ڈبل کا سہارا لیا ہے۔ انٹرنیشنل کھلاڑی کے کرتب خود اکشے کمار نے انجام دیے تھے۔ بینگ بینگ فلم کے سارے کرتب ریتیک روشن نے خود کیے تھے۔ اسی طرح سے کیترینا کیف نے دھوم 3، ایک تھا ٹائیگر، بینگ بینگ، فینٹم، جگا جاسوس اور ٹائیگر زندہ ہے کے اپنے سارے کرتب خود انجام دیے تھے۔ امیتابھ بچن نے قلی کے سارے کرتب خود ہی کیے تھے۔ اس کی وجہ سے وہ دو ہفتے تک اسپتال میں شریک رہے۔ شاہ رخ خان نے رئیس، ہیپی نیو یر اور دل والے فلم کے کرتب خود انجام دیے تھے۔ پرینکا چوپڑا نے میری کوم اور کوانٹیکو فلم میں کئی کرتب خود انجام دے چکی ہیں۔ شردھا کپور نے باغی میں فنون سپاہ گری کا بغیر کسی تربیت کے از خود مظاہرہ کیا۔ سوناکشی سنہا نے فورس 2 اور اکیرا میں اپنے کرتب دکھائے ہیں۔[1] تاپسی پنو نے نام شبانہ میں کئی کرتب دکھائے ہیں۔ ٹائیگر شراف نے ہیروپنتی، باغی اور اے فلائنگ جٹ میں اپنے کرتب آپ دکھائے ہیں۔ اس کے علاوہ بالی وڈ کے ستاروں نے کئی بار باڈی ڈبل کا بھی سہارا لیا ہے، جس کی کچھ مثالیں باڈی ڈبل#بالی وڈ میں باڈی ڈبل کا استعمال میں دیکھی جا سکتی ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم