کرمبر جھیل
کرمبر جھیل (Karambar Lake یا Qurumbar Lake) پاکستان کے علاقہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں واقع ایک جھیل ہے۔ یہ پاکستان کی دوسری اور دنیا کی اکتیسویں بلند ترین جھیل ہے۔ اس کی بلندی 14،121 فٹ (4،304 میٹر) ہے۔[1] اس جھیل کی گہرائی تقریباً 55 میٹر٬ لمبائی تقریباً 4 کلومیٹر اور چوڑائی 2 کلومیٹر ہے-
کرمبر جھیل Karambar Lake | |
---|---|
کرمبر جھیل، پاکستان کی دوسری بلند ترین جھیل | |
محل وقوع | گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا سرحد کے قریب |
جغرافیائی متناسق | 36°53′03.26″N 73°42′44.03″E / 36.8842389°N 73.7122306°E |
قسم | الپائن برفانی جھیل |
بنیادی اضافہ | گلیشیر پانی |
نکاسی طاس ممالک | پاکستان |
زیادہ سے زیادہ. لمبائی | 3.9 کلومیٹر |
زیادہ سے زیادہ. چوڑائی | 2 کلومیٹر |
رقبہ سطح | 2,634,400 مربع میٹر |
اوسط گہرائی | 52 میٹر |
سطح بلندی | 4,272 میٹر (14,016 فٹ) |
بروغل کی وادی میں واقع یہ خوبصورت جھیل چترال شہر سے ڈھائی سو کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے، بروغل کی وادی اپنے خوبصورت قدرتی مناظر، برف پوش چوٹیوں، شاندار کرمبر جھیل اور پچیس سے زیادہ چھوٹی جھیلوں کے ساتھ تین اہم گزرگاہوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ گزرگاہیں اس وادی کو مغرب میں کانخن پاس کے ذریعے واخان کوریڈور سے ملاتی ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Geography of pakistan". Syed Salman. Retrieved 10 August 2014.