لوک کہانی میں کرمپس کے حوالہ سے مختلف حلیے بیان کیے جاتے ہیں، کرمپس آدھا بکرا اور آدھا شیطان ہے، چہرے کے اعتبار سے یہ نہایت بھیانک اور اس کے سر پر دو بڑے سنگھ ہیں۔ یہ بکرے کی شکل والا حیوان بد یا شریر بچوں کو اپنی کمر پر بندھے تھیلے میں ڈال کر لے جاتا ہے۔[1]جبکہ نیک بچوں میں سینٹ نیکولس یا سانتا کلاز انعام بانٹتا ہے۔ قصے کہانیوں میں کرمپس کا تذکرہ سانتا کلاز یا کرسمس فادر سے بھی پرانا ہے تاہم مغربی ادب میں کئی ایک مقامات پر کرمپس کو سانتا کلاز کا معاون دیکھا جاتا رہا ہے۔[2][3]

1896ء میں، ”کرمپس اینڈ سینٹ نیکولس وزٹ ٹو ویاناز ہوم“۔
کرمپس شریر بچے کو تھیلے میں ڈال کر لے جا رہا ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. Basu, Tanya (19 دسمبر 2013) "Who is Krampus?" en:National Geographic Magazine
  2. Victoria Williams (30 نومبر 2016)۔ Celebrating Life Customs around the World: From Baby Showers to Funerals [3 volumes] (بزبان انگریزی)۔ ABC-CLIO۔ ISBN 978-1-4408-3659-6۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2017 
  3. Christian Brunner (17 اگست 2015)۔ Mountain Magic : Celtic Shamanism in the Austrian Alps (بزبان انگریزی)۔ Lulu.com۔ ISBN 978-1-312-99519-2۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2017