کرم جلی ایک ٹی وی ڈراما ہے جو اے پلس انٹرٹینمینٹ پر نشر ہو رہا ہے۔[1]

کرم جلی
نوعیتڈراما
تحریرافتخار احمد عثمانی
ہدایاتمحمد اشعر اصغر
نمایاں اداکاردانیا، ہمایوں اشرف، سہیل سمیر، محبوب سلطان، طاہرہ امام، عاصمہ عباس، صدف عمیر، روہی خان
نشرپاکستان
زباناردو
تیاری
فلم سازمبشر حسن
نشریات
چینلاے پلس انٹرٹینمینٹ
بیرونی روابط
Aplus Entertainment

کہانی

ترمیم

چندا ایک غریب لڑکی ہے جو اپنے والدین کے ساتھ رہتی ہے، اس کے والد کو ہمیشہ ایک بیٹے کی خواہش رہی اور وہ اپنی بیٹی کی عزت نہیں کرتا۔ وہ جلد از جلد چندا کی شادی کر کے اپنے سر سے اس کا بوجھ اتارنا چاہتا ہے۔ چندا سب کو خوش رکھنے کے لیے خاموش رہنے کی قربانی دیتی ہے۔چندا کو برین ٹیومر ہے اور وہ ایک بڑی عمر کے شرافت نامی بندے سے شادی بھی اس لیے کرلیتی ہے کہ باپ علاج کا خرچہ نہیں اٹھا سکتا ۔ چندا نے برین ٹیومر والی بات سب سے چھپا رکھی ہے کیونکہ وہ کسی کا دل نہیں دکھانا چاہتی ۔ چندا کا شوہر ذہنی مریض ہے اور انسومنیا اور ہیلوسینیشن کا شکار ہے وہ دن رات چندا پر ظلم ڈھاتا ہے اور شک کرتا ہے ۔ شرافت اس درجہ شک میں مبتلا ھوجاتا ہے کہ اپنے چھوٹے بھائی عنایت پر بھی شک کرتا ہے کہ چندا اور عنایت کے بیچ کوئی ناجائز تعلق ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عنایت چندا کے علاج کے لیے پیسے جمع کررہا ہے ۔ ابھی تک کہانی یہاں تک چلی ہے،کرم جلی بہترین ریٹنگز لے رہا ہے اور اے پلس چینل پر نمبر ون ہے۔ ہر منگل کی رات چلنے والے کرم جلی نے نووارد اداکارہ دانیہ انور کو صف اول کی اداکارہ بنادیا۔آج کل کرم جلی کے بہت چرچے ہیں ۔ عورت پر ہونے والے مظالم کو بہت خوبصورتی سے عیاں کیا ہے افتخار افی نے۔ افتخار افی عورتوں کے مسائل پر بڑی دلیری سے لکھتے ہیں اور عورت پر ہونے والے جبر کو مٹانے کا عزم کیے بیٹھے ہیں ۔ عورت کی طرفداری پر ان کو بہت تنقیفد کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ناظرین چندا کا انجام دیکھنے کو بیقرار ہیں۔ کرم جلی مائی پروڈکٹش کی کامیاب ترین سریل قرار دی جارہی ہے

کاسٹ

ترمیم
  • دانیا
  • ہمایوں اشرف
  • سہیل سمیر
  • محبوب سلطان
  • طاہرہ امام
  • عاصمہ عباس
  • صدف عمیر
  • روہی خان


حوالہ جات

ترمیم
  1. "آرکائیو کاپی"۔ 2018-08-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-03