کرناٹک اردواکادمی، ہندوستان کا نیم خود مختار سرکاری ادبی ادارہ ہے جو حکومتِ کرناٹک کے ماتحت کام کرتا ہے۔ اس ادارے کا قیام 18 مئی، 1976ء میں عمل میں آیا۔[1]

کرناٹک اردو اکادمی
قسم ادبی
مقاصد ادبی اور ثقافتی
اردو اکادمی اردو اکادمی
کلیدی شخصیات چیرمین، رجسٹرار
وابستگیاں حکومتِ کرناٹک

مطبوعات ترمیم

سہ ماہی ادبی رسالہ اذکار طبع کیا جاتا ہے۔

منصوبہ بند پروگرام ترمیم

  • اردو شعرا، ادبا اور صحافییوں کو انعامات سے نوازنا۔
  • بہترین کتابوں پر انعامات تفویض کرنا
  • مصنفین کو کتابوں کی اشاعت کے لیے مالی امداد فراہم کرنا
  • غیر اردو دانوں کو اردو سکھانے کا اہمتام کرنا
  • اردو زبان و ادب کے مسلمہ ماہرین کے توسیعی خطبات کا اہتمام کرنا
  • اہم کتابیں، مجلے اورخبرنامے شائع کرنا
  • کتب خانوں کو کتابوں، رسالوں اور مماثل مواد کے عطیات دینا
  • تحقیقی کاموں کے لیے منصوبوں کی ترتیب و تکمیل کے اقدامات کرنا
  • صوبائی زبان کنڑ کے تال میل سے ادبی اور لسانی لین دین کو فروغ دینا
  • اردو اساتذہ کے لیے ریفریشر اور تربیتی کورس منعقد کرنا
  • اردو سے متعلق امور پر حکومت کو مشورے دینا

حوالہ جات ترمیم

ریاستی اردو اکاڈمیوں کی ڈائرکٹری، تعارف اور کارگزاریاں

بیرونی روابط ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ریاستی اردو اکاڈمیوں کی ڈائرکٹری، تعارف اور کار گزاریاں، مرتبہ م۔ ن۔ سعید، چیرمین، کرناٹک اردو اکاڈمی،2007