کرکٹ کینیڈا
کرکٹ کینیڈا جو نومبر 2007ء تک کینیڈین کرکٹ ایسوسی ایشن کے نام سے جانا جاتا تھا، کینیڈا میں کرکٹ کی گورننگ باڈی ہے۔ یہ 1892ء میں قائم کیا گیا تھا اور اس کا موجودہ ہیڈ کوارٹر ٹورنٹو ، اونٹاریو میں ہے۔ یہ قومی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ مختلف عمر کی سطحوں پر نوجوانوں کی متعدد ٹیموں کا انتظام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کرکٹ کینیڈا اور اس سے ملحقہ ادارے ملک بھر میں کئی گراس روٹ اور ترقیاتی پروگرام اور لیگز چلاتے ہیں۔ کرکٹ کینیڈا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں کینیڈا کا نمائندہ ہے اور 1968ء سے اس باڈی کا ایسوسی ایٹ ممبر ہے۔ یہ آئی سی سی امریکہ کے علاقے میں شامل ہے۔[1]
کرکٹ کینیڈا | |
---|---|
کھیل | کرکٹ |
اختیارات | کرکٹ ان کینیڈا |
تاسیس | 1892 |
صدر دفتر | ٹورنٹو |
مقام | ٹورنٹو |
صدر | رشپال باجوہ |
چیف ایگزیکٹو | انگلٹن لیبرڈ |
سیکرٹری | فرحان خان |
تربیت کار | ٹی بی ڈی |
باضابطہ ویب سائٹ | |
www | |