1900 کی دہائی کے اوائل میں چنیوٹ کے شمس دین اور ان کے چار بیٹوں، فضل کریم، محمد امین، محمد بشیر اور محمد شفیع نے ہندوستان کے امرتسر میں ایک چھوٹا ٹینری tannery قائم کیا۔[1]

تاریخ

ترمیم

پاکستان بنے تک ان کے دفتر مدراس، جالندھر، کلکتہ اور دہلی میں تھے۔ پاکستان کے بنے کے بعد چار میں سے تین بھائی پاکستان واپس آئے اور 1951 میں کپاس کی برآمد اور درآمدات کے لیے محمد امین محمد بشیر لمیٹڈ کے نام سے ایک تجارتی کمپنی قائم کی۔ بشیر کراچی میں مقیم، امین نے لاہور سے آپریشنز سنبھالے اور شفیع سرگودھا میں ایک جننگ فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ بھارت میں چھوڑی گئی جائداد کے بدلے کریسنٹ فیملی کو فیصل آباد میں 125 ایکڑ پر پھیلا ہوا ایک صنعتی یونٹ الاٹ کیا گیا، یہ ان کی ترقی اور تبدیلی diversification کا سرچشمہ بن گیا ہے۔ 1960 ء کی دہائی کے وسط تک فضل کریم بھی پاکستان واپس آ گئے اور چاروں بھائی کاروباری برادری میں دی گینگ آف فور کے نام سے مشہور تھے جلد ہی پاکستان کے سب سے بڑے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز بن گئے۔ اس کاروبار میں ان کے دو کزن بھی شامل تھے۔ ۔[1]

خاندان

ترمیم
  • شمس دین
    • فضل کریم
    • محمد امین
    • محمد بشیر
    • محمد شفیع [1]

آج کریسنٹ کے پاس سب سے زیادہ لسٹڈ کمپنیاں (22) ہیں جن کے اثاثے 10 ارب روپے سے زیادہ ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی گروہوں میں سے ایک اور 22 خاندانوں میں سے ایک جو پچھلے 50 سالوں کے دوران پاکستان میں بڑے کاروبار کے لیے بہترین اور بدترین، اچھے اور برے دونوں وقتوں میں، متحد رہے ہیں۔ خاندان کے سب سے بڑے رکن مظہر کریم کی سربراہی میں اس گروپ کے بیس ورکنگ ممبرز ہیں اور اسے حقیقی معنوں میں چچا، کزن اور بھتیجوں کا مشترکہ منصوبہ کہا جا سکتا ہے۔ [1]

مزید پڑھیے

ترمیم


حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت اکرام سہگل (25/09/2022)۔ "باوانی، کالونی، ہاشوانی اور کریسنٹ گروپس"