سادہ سے الفاظ میں عمیل و سرور (Client/Server)، کسی فرد کے سامنے رکھے کمپیوٹر (کلائنٹ) اور کہیں دور موجود سرور کے درمیان رابطے اور شراکہ کو کہا جاتا ہے اور یہ اصطلاح 1980 سے دیکھنے میں آ رہی ہے۔ درحقیقت یہ ایک طرح کا سوفٹ ویئر ہی ہوتا ہے جس کا مقصد ایک صارف کے لیے کمپیوٹر کے استعمال میں آسانی پیدا کرنا ہوتا ہے۔ اس کی تعریف علمی انداز میں یوں بھی کی جا سکتی ہے کہ

فائل:Ameelmueel.PNG
عمیل اور معیل کے درمیان تعلق کا وضاحتی خاکہ

علمی تعریف

ترمیم

عمیل و سرور، ایک ایسا معماری شراکہ (network architecture) ہوتا ہے جو عمیل / client اور معیل / server کے مابین پایا جاتا ہے۔ یہاں کلائینٹ یا عمیل، عموما ایک ایسا نفاذیہ (application) ہوتا ہے جو graphical user interface کا استعمال کر رہا ہوتا ہے۔ایک عمیل کو ایک درخواست گزار کہا جا سکتا ہے جو اپنی مطلوبہ معلومات کے لیے سرور کی جانب دست سوال دراز کرتا ہے اور سرور اس سوال کے جواب میں عمیل کو درکار معلومات فراہم کردیتا ہے۔ سرور یا سرور کی مختلف اقسام ہو سکتی ہیں مثلا

سرور یا سرور کی مندرجہ بالا اقسام کا مقصد ایک دوسرے سے قدرے مختلف ہوا کرتا ہے لیکن بنیادی طور پر ان کی تعمیر یکساں اصولوں پر ہی ہوتی ہے۔

خصوصیات

ترمیم

عمیل و سرور معماری کا بنیادی مقصد اک ایسی قابل مقیاس (scalable) معماری فراہم کرنا ہوتا ہے جس میں کسی شراکہ پر موجود ہر مھمہ (process) بالفاظ دیگر کمپیوٹر یا تو ایک عمیل ہوتا ہے یا ایک سرور۔ عموما ایک سرور سافٹ ویئر (یا سرور سافٹ ویئر) ایک ایسے کمپیوٹر یا کمپیوٹر پر ہوتا ہے جو طاقتور ہو اور خاص طور پر کاروباری نفاذیات (applications)کو چلانے کے لیے بنایا گیا ہو۔ جبکہ عمیل ایک ایسا سافٹ ویئر عام طور پر ایک ذاتی کمپیوٹر (PC) یا ایک ورک اسٹیشن پر چل سکتا ہے۔ ایک عمیل کے پاس تمام تر معلومات سرور سے آتی ہیں اور وہ انہی کی خارجات (outputs) صارف تک پہنچاتا ہے۔

معیل کی خصوصیات

ترمیم
  • لافاعل (خادم) --- Passive slave
  • عمیل کی جانب سے درخواست یا سوال آنے کا منتظر
  • درخواست آنے پہ اس پر عملکاری (processing) کرکہ جواب یا رد عمل روانہ کرتا ہے

عمیل کی خصوصیات

ترمیم
  • فاعل (کارفرما) --- Active master
  • سرور کی جانب درخواست روانہ کرتا ہے
  • سرور کی جانب سے درخواست پر جواب یا رد عمل کا منتظر

چند فوائد

ترمیم

عمیل و سرور سافٹ ویئر (کلائنٹ سرور سافٹ ویئر)، ایک متنوع، پیغامات کی بنیادوں پر قائم اور مطبقیہ (module) بنیادی ڈھانچہ (modular infrastructure) رکھنے والی ایک ایسی معماری (آرکیٹیکچر) ہے جو نیٹ ورک اور کمپیوٹر کے نظام کی مندرجہ ذیل خصوصیات میں بہتری پیدا کرتی ہے

اس سے مراد کسی نظام (خواہ کمپیوٹر ہو یا کوئی اور) میں موجود وہ آسانی ہوتی ہے جس کی مدد سے اس کو کوئی صارف سیکھ سکتا ہو اس طرح کہ وہ اس میں مدخلات (inputs)، خارجات (outputs) اور یفسر (interpret) باآسانی کرسکے۔
اس سے مراد کسی نظام (خواہ کمپیوٹر ہو یا کوئی اور) میں موجود وہ آسانی ہوتی ہے جس کی مدد سے اس کو، اس ماحول سے ہٹ کر جس کے لیے اس کو بنایا گیا ہو، نئے ماحول اور نفاذات (applications) کے مطابق ڈھالا یا تبدیل کیا جاسکے۔
اس سے مراد کسی دو یا زائد نظاموں (خواہ شمارندے (computer)ہوں یا کوئی اور) میں موجود وہ آسانی ہوتی ہے جس کی مدد سے وہ آپس میں معلومات کا تبادلہ کرسکتے ہوں۔
اس سے مراد کسی نظام (خواہ کمپیوٹر ہو یا کوئی اور) میں موجود وہ آسانی ہوتی ہے جس کی مدد سے اس نظام یا اس کے کسی جزء کو کسی مسلہء کے حل کے لیے تبدیل کیا جا سکتا ہو۔

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم