کلیانی بریانی

کلیانی بریانی ایک مخصوص طرز کی بریانی ہے جو حیدرآباد، دکن اور سابقہ نوابی ریاست حیدرآباد کے زیر انتظام رہ چکے علاقہ جات میں تیار کی جاتی ہے ا

کلیانی بریانی ایک مخصوص طرز کی بریانی ہے جو حیدرآباد، دکن اور سابقہ نوابی ریاست حیدرآباد کے زیر انتظام رہ چکے علاقہ جات میں تیار کی جاتی ہے اور یہاں کے عوام میں مقبول ہے۔ کلیانی بریانی اور ان علاقہ جات میں اس سے بھی مقبول بریانی میں نمایاں فرق اس طرح ہیں:

  • دم کی بریانی میں عمومًا بکرے یا مرغ کا گوشت ہوتا ہے، جب کہ کلیانی بریانی میں عمومًا گائے کا گوشت دستیاب ہوتا ہے۔
  • دم کی بریانی شہر کی پہچان جذب ہو چکی ہے۔ اسے کئی بار حیدر آبادی بریانی نام سے بھی موسوم کیا جا چکا ہے۔ وہ شہر کے رستورانوں میں زیادہ دستیاب ہے۔ اس بر عکس کلیانی بریانی عام ہوٹلوں سے ہٹ کر بنائے جانے والے دھابوں، ٹفن گھروں یا اصل عمارت کی پہلی یا دوسری منزل پر ایک الگ سائن بورڈ والے سیکشن میں دستیاب ہے۔
  • مرغ اور بکرے کی گوشت کی بریانی میں ذیلی اقسام ہوتی ہیں۔ اس میں کئی مختلف قسم کے مسالے اور دیگر اجزا، نیز مختلف قسم کے گوشت کے ٹکڑوں کا استعمال ہوتا ہے۔ اس کے بر عکس کلیانی بریانی میں زیادہ اقسام نہیں دیکھی گئی ہیں۔ تاہم وہ بھی لوگوں میں کافی مقبول ہے۔
  • یہ بریانی حیدرآباد بکرے یا مرغ کی بریانی کی تقریبًا آدھی قیمت پر دستیاب ہوتی ہے۔ [1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Why Kalyani Beef Biryani Is A Favourite Of Many Hyderabadis, Muslim And Hindu"۔ ہف پوسٹ