حیدرآبادی بریانی
حیدرآبادی بریانی حیدرآبادی طرز پر بنائی جانے والی بریانی ہے جو کچے گوشت اور دم کی بریانی کہلاتی ہے۔[1]
حیدرآبادی بریانی | |
اصلی وطن | بھارت |
---|---|
علاقہ یا ریاست | تلنگانہ |
بنیادی اجزائے ترکیبی | باسمتی چاول، گوشت (یا گوشت)، مسالے |
اجزائے ترکیبی
ترمیمحیدرآبادی بریانی کے اجزائے ترکیبی میں باسمتی چاول، بکرے یا مرغ کا گوشت، دہی، پیاز کے لچھے، مسالے، لیموں اور زعفران شامل ہیں۔ دھنیا پتی اور پیاز کے تلے ہوئے لچھے کو اوپر سے آرائش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بکرے کے گوشت کو ترجیح دی جاتی ہے تاہم مرغ یا دوسرے جانوروں کے گوشت بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔[1]
تاریخ
ترمیمبریانی ہندوستانی الاصل ہے اور دکن کے حکمران نظام کا خاصہ سمجھی جاتی ہے۔ برصغیر کے دیگر خطوں کے بنسبت جنوبی ہند میں بریانی کی زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں۔ نیز جنوبی ہند میں چاول اصل غذا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔[2] نظام دکن کے باورچی خانے میں مغلائی اور ایرانی پکوان میں کچھ تبدیلیاں اور جدت پیدا کرکے بریانی ایجاد کی گئی۔[3][4]
اقسام
ترمیمحیدرآبادی بریانی کی دو قسمیں ہیں: کچی بریانی اور پکی بریانی۔[5]
کچے گوشت کی بریانی
ترمیمکچے گوشت کی بریانی بنانے کے لیے گوشت کو رات بھر مسالوں میں رکھا جاتا ہے اور پکانے سے قبل دہی ملا دی جاتی ہے۔ اور لمبے باسمتی چاول[6] کی پرتوں کے درمیان میں گوشت رکھ کر دم پر پکایا جاتا ہے۔
پکی بریانی
ترمیمپکی بریانی میں گوشت کو زیادہ دیر ملا کر نہیں رکھا جاتا اور پرت جمانے سے قبل ہی اسے پکا لیا جاتا ہے۔ پکی یخنی کے اجزا پہلے ہی پکا لیے جاتے ہیں۔
سبزی بریانی بھی بریانی کی ایک قسم ہے جو گاجر، مٹر کے دانے، پھول گوبھی، آلو اور کاجو ڈال کر بنائی جاتی ہے۔
لوازمات
ترمیمبریانی عموماً دہی چٹنی یا مرچی کے سالن[3] سے کھائی جاتی ہے۔ بگھارا بینگن بھی ساتھ رکھا جاتا ہے۔ سلاد میں پیاز، گاجر، ککڑی اور لیموں کے ٹکڑے رکھے جاتے ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب کولین ٹیلر سن (2004)۔ Food culture in India۔ گرین وڈ پبلیکیشن۔ صفحہ: 115۔ ISBN 0-313-32487-5۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اکتوبر 2011ء
- ↑ Vir Sanghvi
- ^ ا ب "Telangana / Hyderabad News : Legendary biryani now turns `single'"۔ The Hindu۔ 2005-08-18۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2011
- ↑ "Of biryani, history and entrepreneurship - Rediff.com Business"۔ In.rediff.com۔ 2004-04-09۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2011
- ↑ "Metro Plus Chennai / Eating Out : Back to Biryani"۔ دی ہندو۔ 2005-06-13۔ 10 نومبر 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2011
- ↑ http://www.timesonline.co.uk/tol/life_and_style/related_features/article1474804.ece۔ اخذ شدہ بتاریخ ستمبر 30، 2009ء مفقود أو فارغ
|title=
(معاونت)[مردہ ربط]