کلیمنجارو نیشنل پارک تنزانیہ کا ایک قومی پارک ہے، جو خط استوا کے جنوب میں 300 کلومیٹر (190 میل) کے فاصلے پر، [2] کلیمنجارو ریجن، تنزانیہ میں واقع ہے۔ یہ پارک موشی کے علاقے کے قریب واقع ہے۔ [3] اس پارک میں درختوں کی لکیر کے اوپر پورا کلیمنجارو پہاڑ اور 1,820 میٹر (5,970 فٹ) بلند آس پاس کے پہاڑی جنگل کا پورا بیلٹ شامل ہیں۔ [2] [3] اس کا رقبہ یہ طول البلد '50°2 سے '10°3 جنوب اور عرض البلد '10°37 سے '40°37 مشرق کے درمیان 1688 مربع کلومیٹر (652 مربع میل) رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ [2] پارک تنزانیہ نیشنل پارکس اتھارٹی (TANAPA) کے زیر انتظام ہے۔ یہ سنہ 1973ء میں ایک قومی پارک کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔

کلیمنجارو نیشنل پارک
کلیمنجارو نیشنل پارک کا داخلہ
مقامکلیمنجارو ریجن، تنزانیہ
قریب ترین شہرموشی
رقبہ1,688 کلومیٹر2 (652 مربع میل)
زائرینت 52,000 per year[1]

پارک نے سنہ 2013ء میں 51 ملین امریکی ڈالر کے محاصل اکھٹے کیے،[4] :285جو تنزانیہ کے کسی بھی قومی پارک کا دوسرا سب سے بڑا عدد ہے، [5] :258اور 2012-2013 بجٹ سال کے دوران فاضل رقم پیدا کرنے والے تنزانیہ کے صرف دو قومی پارکوں میں سے ایک تھا۔ یاد رہے کہ نگورونگورو کنزرویشن ایریا، جس میں بہت زیادہ دیکھا جانے والی نگورونگورو دراڑ شامل ہے، کوئی قومی پارک نہیں ہے۔ TANAPA نے اطلاع دی ہے کہ پارک نے 2012-2013 بجٹ سال کے دوران 58,460 سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی، جن میں سے 54,584 غیر ملکی سیاح تھے۔ [6] سن 2011-12ء کے بجٹ سال کے دوران آنے والے 57,456 سیاحوں میں سے، 16,425 سیاحوں نے پہاڑ پر چڑھائی کی، جو پارک کے جنرل مینجمنٹ پلان میں بیان کردہ 28,470 کی گنجائش سے کافی کم تھے۔

تاریخ ترمیم

بیسویں صدی کے اوائل میں، ماؤنٹ کلیمنجارو اور ملحقہ جنگلات کو جرمن نوآبادیاتی حکومت نے گیم ریزرو قرار دیا تھا۔سنہ 1921ء میں، اسے ایک جنگلاتی ریزرو نامزد کیا گیا تھا۔ سنہ 1973ء میں، درخت کی لکیر کے اوپر پہاڑ (تقریباً 2,700 میٹر (8,900 فٹ)) کو ایک قومی پارک کے طور پر دوبارہ درجہ بند کیا گیا تھا۔ اس پارک کو سنہ 1987ء میں اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا تھا۔[7] سنہ 2005ء میں، پارک کو وسیع کر کے پورے پہاڑی جنگل کو شامل کیا گیا، جو کلیمنجارو فاریسٹ ریزرو کا حصہ تھا۔

حیوانات ترمیم

پارک میں مختلف قسم کے جانور پائے جاتے ہیں۔ ٹمبر لائن کے اوپر، کلیمنجارو کے ہائراکس، گرے ڈوئکر اور چوہوں کا اکثر سامنا ہوتا ہے۔ بش بک اور سرخ ڈوئکر  ٹمبر لائن کے اوپر نمودار ہوتے ہیں۔ کیپ بھینسیں پہاڑی جنگل میں اور کبھی کبھار موری اور گھاس کے میدان میں پائی جاتی ہیں۔ ہاتھی نموائی اور تراکیہ ندیوں کے درمیان پائے جاتے ہیں اور بعض اوقات اونچائیوں پر پائے جاتے ہیں۔ پہاڑی جنگلات میں، نیلے بندر، مشرقی سیاہ اور سفید کولوبس، بش بے بی اور چیتے پائے جاتے ہیں۔

گیلری ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Wings of Kili: Paragliding from Arica's highest peak"۔ Daily News (Tanzania)۔ 29 جنوری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2013 
  2. ^ ا ب پ "Kilimanjaro National Park World Heritage Site, Tanzania National Parks"۔ 30 ستمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جولا‎ئی 2013 
  3. ^ ا ب Kilimanjaro National Park, World Heritage Center, United Nations Educational, Scientific and Cultural Organization
  4. Ghazali Musa، James Higham، Anna Thompson-Carr، مدیران (5 June 2015)۔ Mountaineering Tourism۔ Routledge۔ ISBN 978-1-317-66874-9 
  5. Ian Christie، Eneida Fernandes، Hannah Messerli، Louise Twining-Ward (2014)۔ Tourism in Africa: Harnessing Tourism for Growth and Improved Livelihoods۔ World Bank Publications۔ ISBN 9781464801976 
  6. Kilimanjaro National Park, World Heritage Center, United Nations Educational, Scientific and Cultural Organization