کمال رام

وکٹوریہ کرس حاصل کرنے والے ہندوستانی فوجی

کمال رام وکٹوریہ کراس (انگریزی: Kamal Ram)، پیدائش: 17 دسمبر، 1924ء - وفات: یکم جولائی، 1982ء) برطانوی ہند کے فوجی تھے جنہیں جنگ عظیم دوم میں بہادری کے جوہر دکھانے کی بدولت برطانوی افواج کا سب سے بڑا فوجی اعزاز وکٹوریہ کراس دیا گیا۔[2] کمال رام 17 دسمبر 1924ء کو بھولوپورہ گاؤں، قرولی ضلع، (موجودہ راجستھان، برطانوی ہندوستان میں گوجر خاندان میں پیدا ہوئے۔[3] وہ تھرڈ بٹالین 8 پنجاب رجمنٹ برٹش انڈین آرمی میں سپاہی بھرتی ہوئے۔ کمال رام نے جنگ عظیم دوم میں اطالوی فوجی مہم میں حصہ لیا۔ 12 مئی 1944ء کو کمال رام ایک رضاکار کے طور پر اطالیہ کے محاذ میں جرمن افواج کی چیک پوسٹ پر گاری دریا کے پار انتہائی عقل مندی اور مہارت سے حملہ آور ہوئے۔ ایک مشین گن کو خاموش کر دیا۔ ایک جرمن آفیسر جو پستول کے ساتھ کمال رام کی طرف بڑھ رہا تھا، اسے ہلاک کر دیا، یوں اپنی بہادری سے جرمن دفاع کو نا قابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ اس بہادری اور جنگی حکمت عملی کی بدولت 26 جولائی 1944ء کو برطانیہ کے شاہ جارج ششم نے کمال رام کو برطانیہ کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز وکٹوریہ کراس سے نوازا۔[4] تقسیم ہند کے بعد کمال رام بھارتی فوج میں حوالدار سارجنٹ کے طور پر فرائض سر انجام دیتے رہے۔ یکم مارچ 1964ء کو انھیں صوبیدار میجر کے عہدے پر ترقی ملی۔ بھارتی آرمی میں ان کا رینک اعزازی لیفٹیننٹ تھا۔ 1972ء میں وہ آرمی سے سبکدوش ہو گئے۔ کمال رام یکم جولائی 1982ء کو اپنے آبائی گاؤں بھولوپورہ، کرولی ضلع، بھارت میں انتقال کر گئے۔[5]

کمال رام

معلومات شخصیت
پیدائش 17 دسمبر 1924ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراولی ،  راجستھان ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 1 جولا‎ئی 1982ء (58 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراولی ،  راجستھان ،  بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فوجی افسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
شاخ برطانوی ہندی فوج ،  بھارتی فوج   ویکی ڈیٹا پر (P241) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیں دوسری جنگ عظیم   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

بیرونی روابط

ترمیم

کتابیات

ترمیم
  • Sundar Singh Bawa (1972)۔ Tradition never dies: the genesis and growth of the Indian army۔ Lalvani Publishing House۔ ISBN 978-0856550775 
  • Rifat Nadeem Ahmad (2006)۔ Unfaded Glory: The 8th Punjab Regiment 1798-1956۔ Naval & Military Press۔ ISBN 1783311045 

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/8543406 — بنام: Kamal Ram — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. The London Gazette: (Supplement) no. 36627. p. . 27 July 1944.
  3. "Kamal Ram 91st birth anniversary: Remembering brave Indian Sepoy and Victoria Cross recipient"۔ 17 December 2015 
  4. "Sepoy Kamal Ram VC"۔ nationalarchives.gov.uk۔ 08 دسمبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2014 
  5. سعید اختر چوہدری نقشبندی، ہیرے موتی، فرحان عباس ڈیزائن آرٹ پرنٹر راولپنڈی، 2022ء، ص 232