کملا نہرو کالج، کوربا
کملا نہرو مہاودیالیہ یا کملا نہرو کالج (جسے مختصراً کے این کالج بھی کہا جاتا ہے) ایک ڈگری کالج ہے جو رانی محل، رانی روڈ، کوربا، چھتیس گڑھ، بھارت میں واقع ہے۔ یہ کالج کملا نہرو مہاودیالیہ سمیتی یعنی کملا نہرو کالج سوسائٹی نے 1971ء میں قائم کیا تھا۔[1] یہ کالج بھارت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی اہلیہ کملا نہرو سے منسوب ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کالج ہے جو کوربا کے قبائل کے طلبا و طالبات کی اعلیٰ تعلیم کی ضروریات پورا کر رہا ہے۔ کالج 2۔3 ایکٹر رقبہ پر مشتمل ہے۔
شعار | तमसो मा ज्योतिर्गमय |
---|---|
قسم | عوامی جامعہ |
قیام | 1971 |
الحاق | اٹل بہاری واجپائی یونیورسٹی |
پرنسپل | ڈاکٹر پرشانت بوپاپرکار |
انڈر گریجویٹ | 1900 |
پوسٹ گریجویٹ | 600 |
مقام | کوربا، ، بھارت |
ویب سائٹ | www |
تاریخ
ترمیمیہ کالج 1971 میں قائم کیا گیا۔ ابتداً یہ کالج پنڈت روی شنکر شکلا یونیورسٹی، رائے پور سے منسلک تھا اور اس نے فیکلٹی آف آرٹس میں 250 انڈرگریجویٹ طلباء کے ساتھ اپنا سفر شروع کیا۔ پوسٹ گریجویٹ پروگرام ہندی اور اقتصادیات (1983ء)، جغرافیہ (1989ء) کے شعبہ جات میں شروع ہوا۔ 1984ء میں اس کالج کا الحاق نئی قائم کی گئی گھاسیداس یونیورسٹی، بیلاسپور، چھتیس گڑھ سے ہو گیا۔ فیکلٹی آف کامرس اینڈ منیجمنٹ کا آغاز 1992ء اور فیکلٹی آف سائنس کا آغاز 1999ء میں ہوا۔ 2012ء میں اٹل بہاری واجپائی یونیورسٹی، بلاسپور کے قیام کے بعد یہ کالج اس یونیورسٹی سے منسلک ہوگیا۔[2]
کورس
ترمیم- بیچلر آف آرٹس
- بیچلر آف سائنس
- بیچلر آف کمپیوٹر ایپلی کیشن
- بیچلر آف لائبریری سائنس
- بیچلر آف کامرس
- بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن
- ماسٹر آف آرٹس
- ماسٹر آف سائنس
- ماسٹر آف کامرس
- کمپیوٹر ایپلیکیشن میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ
- بزنس مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ
- لائبریری اور انفارمیشن سائنس کے ماسٹر
سینٹرل لائبریری
ترمیم1971ء میں کملا نہرو کالج کے قیام کے ساتھ ہی سینٹرل لائبریری کا قیام بھی عمل میں آیا۔ اس لائبریر میں الگ الگ شعبہ جات پر مشتمل 22107 کتب اور مطبوعہ مواد موجود ہیں۔ اس کے علاوہ طلبا و طالبات کو لائبریری میں فوٹو کاپی کی سہولت بھی حاصل ہے۔ لائبریری میں انگریزی بول چال پر مشتمل سمعی و بصری کیسٹس کی کلیکشن بھی موجود ہے جو لائبریری کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد اس سہولت سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ لائبریری میں اخبارات و جرائد کی الگ گیلری موجود ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Kamla Nehru College, Korba"۔ university.careers360.com۔ 2017-08-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
- ↑ "About the College"۔ knc-ac.in۔ 2010-01-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا