کنجوس (انگریزی: Miser) سے مراد ایک ایسا شخص جو روپیہ پیسہ کے خرچ سے جہاں تک ہو سکے گریز کرے۔ اس کے لیے کبھی کبھی تو کنجوس شخص اپنی بنیادی سہولت کو بھی نظر انداز کر سکتا ہے۔ مثلًا ایک شخص محض بس یا ٹیکسی کے کرایہ سے بچنے کے لیے کافی لمبی مسافت کا سفر چل کر طے کرے۔ اس کا مقصد ممکن ہو سکتا ہے کہ وہ مال و دولت کو یوں ہی بچائے رکھنا چاہتا ہے۔[1] کبھی کبھار یہ اصطلاح کسی بھی سخی سرور جیسی صفت والے شخص سے عدم مشابہت فطرت کے لیے لیے مستعمل ہو سکتی ہے، جو اگر چیکہ رواں استعمال میں درست ہے، مگر کنجوس یا بخیل شخص کے لفظی معنوں میں درست نہیں ہے۔ اس دوسرے زمرے میں لوگ حالات اور ذرائع آمدنی کی تنگی کی وجہ سے کم خرچ پر ہی قناعت کرتے ہیں۔ زندگی بہت ہی کفایت شعاری سے گزارتے ہیں۔

ایک مشہور عالمی شہرت یافتہ تصویر۔ اس تصویر کا عنوان کنجوس اور موت ہے۔ اس میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ کنجوسی موت اور دیگر بلیات کو دعوت دیتی ہے۔ تصویر کے مصور ڈومینیکس اسماؤٹ (Dominicus Smout) ہیں، سترہویں اور ٹھارہویں صدیوں کے انتورب کے مشہور مصوروں میں سے ایک تھے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "miser - definition of miser in English from the Oxford dictionary"۔ oxforddictionaries.com۔ 24 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جون 2020