سخاوت
سخاوت (انگریزی: Generosity) ایک ایسی نیکی ہے جو مادی وسائل ناوبستگی سے ابھرتی ہے۔ اس کی علامتیں تحائف کے بانٹنے یا بہت زیادہ مہمان نوازی سے پتہ چلتی ہیں۔ سخاوت دنیا کے تقریبًا سبھی مذاہب میں ایک نیکی اور کار ثواب کا درجہ رکھتی ہے۔ اس کو کئی بار ثقافتی اور مذہبی رسوم کی ادائیگی میں خاص جگہ دی جاتی ہے۔ کئی لوگ سخاوت کو انسانیت دوستی اور ہم دردی کا ایک اہم حصہ تصور کرتے ہیں۔
مثالیں
ترمیم- بھارت کی ریاست کیرلا 2018ء میں بھیانک سیلاب سے متاثر ہوئی۔ بے شمار مشاہیر اور عام شہریوں نے اس موقع پر ہزاروں روپیے کا تعاون کیا۔ مگر ان میں سب سے زیادہ تعاون مشہور فحش ادارکارہ سنی لیونی نے کیا، جس نے اس موقع پر اپنی طرف سے 5 کروڑ روپیے دیے۔ [1]
- حیدر آباد، دکن کے سابق حکمران میر عثمان علی خان نے باوجود اپنی حکومت کے کھو جانے کے بھارت پاک جنگ 1965ء کے موقع پر اس وقت کے وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے مدد طلب کرنے کے وقت 5,000 کیلو سونا بھارت کے قومی دفاعی فنڈ میں جمع کیا جو آج کی تاریخ میں بھی بھارت کے کسی شخص یا ادارے کی جانب سے سب بڑا عطیہ ہے۔[2]