کورونا وائرس بیماری
کورونا وائرس بیماری (انگریزی: Coronavirus disease) (مخفف: کووڈ، COVID) /ˈkoʊvɪd[invalid input: '،_']ˈkɒvɪd/)،[2][3][4]، کورونا وائرس تنفسی سنڈروم، کورونا وائرس نمونیا، کورونا وائرس فلو اور قبیل کی دیگر بیماریاں کورونا وائرس (CoV) خاندان کے کسی بھی وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ کورونا وائرس سے مختلف بیماریاں پیدا ہوتی ہیں جن میں سیویر رسپیریٹری سنڈروم (SARS)، مڈل ایسٹ ریسپیریٹری سنڈروم (MERS)[5] اور کورونا وائرس کا مرض 2019ء (COVID-19) شامل ہیں۔ کورونا کے کچھ معاملوں میں زکام ہونے کا اندیشہ بھی پایا گیا ہے۔[6][7][8][9]کورونا وائرس کی عالمی وبا، 2019ء - 2020ء کو عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ 2020ء کو عالمگیر وبا کی حیثیت سے تسلیم کیا۔[10] عالمی ادارہ صحت کے تمام چھ خطوں کے کئی ممالک میں کورونا کی منتقلی کے نمونے جمع کیے گئے۔[11] کووڈ-19 کے پھیلنے کی وجہ سارس کووی 2 نامی وائرس ہے۔[12]


کورونا وائرس ترميم
کورونا وائرس یا کرونا وائرس ایک وائرس گروپ ہے جس کے جینوم کی مقدار تقریباً 26 سے 32 زوج قواعد تک ہوتی ہے۔[4]یہ وائرس ممالیہ جانوروں اور پرندوں میں مختلف معمولی اور غیر معمولی بیماریوں کا سبب بنتا ہے، مثلاً: گائے اور خنزیر کے لیے اسہال کا باعث ہے، اسی طرح انسانوں میں سانس پھولنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ عموماً اس کے اثرات معمولی اور خفیف ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات کسی غیر معمولی صورت حال میں مہلک بھی ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاج یا روک تھام کے لیے اب تک کوئی تصدیق شدہ علاج یا دوا دریافت نہیں ہو سکی ہے۔[5] کورونا وائرس، جسے کووڈ 19 (COVID-19) کا نام دیا گیا ہے،اس سے مراد 2019 میں کرونا وائرس انفیکشن سے پیدا ہونے والا نمونیا ہے۔
نگار خانہ ترميم
-
Illustration of a سارس کووی 2 virus which causes کورونا وائرس کا مرض 2019ء
-
Electron micrograph of SARS-CoV-2 with its visible coronae
-
Electron microscope image showing SARS-CoV-2 emerging from the surface of cells (blue/pink) cultured in the lab
-
MERS-CoV particles as seen by negative stain electron microscopy
-
Formation of Human coronavirus HKU1، a coronavirus causing symptoms of the common cold in humans[7][8]