کوریتا کینٹ
کوریتا کینٹ (20 نومبر 1918ء - 18 ستمبر 1986ء)، اصل نام فرانسس ایلزبتھ کینٹ مگر سسٹر میری کوریتا کینٹ کے نام سے معروف، فورٹ ڈاج، آئیووا، ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں پیدا ہوئیں۔[6] کینٹ نے لاس اینجلس اور بوسٹن میں فن کارہ اور معلمہ کے طور پر کام کیا۔ اُنھوں نے خصوصاً سلک اسکرین کے ساتھ کام کرکے اُسے فنونِ لطیفہ کے طور پر مستحکم ہونے میں مدد دی۔ محبت اور امن کے پیغامات سے بھرپور اُن کا فن کارانہ کام 1960ء اور 1970ء کی دہائیوں میں سماجی انقلابات کے دوران مقبول ہوا۔[7] کینٹ نے 1985ء میں ریاست ہائے متحدہ کے نظامِ ڈاک کے لیے مہرِ ’’محبت‘‘ تیار کی۔[8]
کوریتا کینٹ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 نومبر 1918ء فورٹ ڈاج، آئیووا |
وفات | ستمبر 18، 1986 بوسٹن |
(عمر 67 سال)
وجہ وفات | سرطان |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا [1][2] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ جنوبی کیلیفونیا اوٹس کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن |
پیشہ | گرافک ڈیزائنر ، پرنٹ میکر [3]، فن کار [4][2][5] |
تحریک | پوپ آرٹ |
اعزازات | |
کیلیفورنیا ہال آف فیم (2016) |
|
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیماعلیٰ ثانوی تعلیم حاصل کرنے کے بعد، آپ نے لاس اینجلس میں واقع رومن کیتھولک کے تحت قائم شدہ ادارے سسٹرز آف ایمیکیولیٹ ہارٹ آف میری میں داخلہ لیا۔ وہاں داخلے کے بعد آپ نے سسٹر میری کوریتا کا نام اپنایا۔[9] آپ نے 1941ء میں ایمیکیولیٹ ہارٹ کالج سے بی اے کیا [10] اور 1951ء میں جامعہ جنوبی کیلی فورنیا سے تاریخِ فن میں ایم اے کی سند حاصل کی۔[6] 1938ء اور 1968ء کے دوران کینٹ ایمیکیولیٹ ہارٹ کالج ہی میں رہائش پزیر رہیں اور وہیں کام کرتی رہیں۔[6] وہ کالج کے شعبۂ فن کی صدر نشین بھی رہیں۔ 1968ء میں وہ اسے ترک کرکے بوسٹن منتقل ہوگئیں جہاں اُنھوں نے خود کو مصوری کے لیے وقف کر دیا۔ آپ 1986ء میں سرطان کے سبب انتقال کر گئیں۔
آپ الفریڈ ہچکاک، جان کیج، ساؤل بیس اور بکمنسٹر فلر کی دوست تھیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Museum of Modern Art artist ID: https://www.moma.org/artists/41140 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 دسمبر 2019 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب مصنف: CC0 — مدیر: CC0 — ناشر: CC0 — خالق: CC0 — اشاعت: CC0 — باب: CC0 — جلد: CC0 — صفحہ: CC0 — شمارہ: CC0 — CC0 — CC0 — CC0 — ISBN CC0 — CC0 — اخذ شدہ بتاریخ: 2 ستمبر 2024 — اقتباس: CC0 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ Museum of Modern Art work ID: https://www.moma.org/collection/works/63440 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 دسمبر 2019
- ↑ عنوان : American Women Artists, Past and Present — ISBN 0-8240-9070-5 — Museum of Modern Art work ID: https://www.moma.org/collection/works/63440
- ↑ https://www.moma.org/artists/41140 — اخذ شدہ بتاریخ: 2 ستمبر 2024
- ^ ا ب پ Eye۔ شمارہ 35، جلد 9۔ بہار 2000ء۔
- ↑ Eric Kurhi (14 فروری 2011ء). "Work of pop art icon Corita Kent coming to Hayward, Castro Valley galleries ناشر = آکلینڈ ٹریبیون" (انگریزی میں).
- ↑ Les Winick (7 اپریل 1985ء). "Usps Sends Its Fourth Message Of Love To Avid `Special Regular`" (انگریزی میں). شکاگو ٹریبیون.
- ↑ Bobbye Tigerman۔ Handbook of California Design۔ کیمبرج، میساچوسٹس؛ لندن، انگلستان: دی لاس اینجلس کاؤنٹی میوزیم آرٹ اینڈ ایم آئی ٹی پریس۔ صفحہ: 142 تا 143۔ آئی ایس بی این: 0262518384۔
- ↑ کوریتا کینٹ اورل ہسٹری نسخہ۔ امریکی آرٹ آرکائیوز۔