کوریون (Kourion) (یونانی: Κούριον) ابتدائی قرون وسطی دور میں قبرص میں ایک شہر تھا۔ اب اس کا کچھ حصہ برطانوی سمندر پار علاقے ایکروتیری و دیکیلیا میں شامل ہے۔

کوریون
Kourion
Κούριον
کوریون
کوریون is located in قبرص
کوریون
اندرون قبرص
متبادل نامCurium (کوریم)
مقامایپسکوپی، ضلع لیماسول، قبرص
ایپسکوپی چھاؤنی، ایکروتیری و دیکیلیا (مملکت متحدہ)
متناسقات34°39′51″N 32°53′16″E / 34.6642°N 32.8877°E / 34.6642; 32.8877
قسمآبادی
انتظامیہقبرصی محکمہ برائے عہد عتیق

بائبل میں

ترمیم

جب برناباس اور پولس نے راہیں جدا کر لیں[1] تو برناباس یوحنا مرقس کے ہمراہ قبرص آ گئے اور اسفار محرفہ کی برناباس کے اعمال کے مطابق یوحنا مرقس اور برناباس قبرص کی اس جگہ آئے تھے:

[برنباس اور یوحنا مرقس] کوریم (کوریون) آئے اور ہم نے محسوس کیا کہ شہر کوریم کے قریب سڑک میں ایک خاص قسم کی مکروہ دوڑ منعقد کی جا رہی تھی، جہاں خواتین اور مردوں کی کثیر تعداد دوڑ میں برَہنہ بھاگ رہی تھی۔ اور اس جگہ میں بہت بڑا گناہ اور غلطی تھی۔ اور برنباس نے رُخ بدلا، ان کو برا بھلا کہا اور [شہر کا] مغربی حصہ گر گیا، بہت سے زخمی ہو گئے اور ان میں سے بہت سے لوگ مر گئے اور باقی اپولو کے ہیکل میں بھاگ گئے، جو شہر میں قریبی قریب تھا، جس کو مُقدس کہا جاتا تھا۔ اور جب ہم ہیکل کے پاس آئے تو یہودیوں کی ایک بڑی تعداد وہاں موجود تھی، بریسوس ہیکل پر چڑھ کر شہر کے باہر کھڑا ہو گیا اور ہمیں شہر میں جانے کی اجازت نہیں دی۔ لیکن ہم نے شہر کے قریب ایک درخت کے نیچے شام گزاری اور وہاں آرام کیا۔[2]

تصاویر

ترمیم
 
کوریون تھیٹر۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. رسولوں کے عمال: 39-15:36
  2. برناباس کے اعمال