قبرص (انگریزی: Cyprus; تلفظ: /ˈsprəs/ ( سنیے); یونانی: Κύπρος، نقحرKýpros یونانی تلفظ : [ˈcipros]; ترکی زبان: Kıbrıs ترکی تلفظ: [ˈkɯbɾɯs])، رسمی طور پر جمہوریہ قبرص (یونانی: Κυπριακή Δημοκρατία، نقحرKypriakí Demokratía; ترکی زبان: Kıbrıs Cumhuriyeti) مشرقی بحیرہ روم کا ایک جزیرہ اور ملک ہے جو اناطولیہ (ایشیائے کوچک) کے جنوب میں واقع ہے۔ جمہوریہ قبرص 6 اضلاع میں تقسیم ہے جبکہ ملک کا دار الحکومت نکوسیا ہے۔ 1913ء میں برطانوی نو آبادیاتی بننے والا قبرص 1960ء میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ 11 سال تک فسادات کے بعد 1964ء میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی گئی جس کے بعد جزیرے کا یونان کے ساتھ الحاق کیا گیا جس پر ترکی نے 1974ء میں جزیرے پر حملہ کر دیا۔ اس کے نتیجے میں شمالی قبرص میں ترکوں کی حکومت قائم ہو گئی جسے ترک جمہوریۂ شمالی قبرص کہا گیا۔ تاہم اسے اقوام متحدہ تسلیم نہیں کرتی۔ شمالی قبرص اور قبرص ایک خط کے ذریعے منقسم ہیں جسے "خط ِسبز" کہا جاتا ہے۔ شمالی قبرص کو صرف ترکی کی حکومت تسلیم کرتی ہے۔ جمہوریہ قبرص یکم مئی 2004ء کو یورپی یونین کا رکن بنا۔

جمہوریہ قبرص
Republic of Cyprus
Κυπριακή Δημοκρατία  (یونانی)
Kıbrıs Cumhuriyeti  (ترکی)
پرچم Cyprus
ترانہ: 
قبرص کامحل وقوع (تصویر میں نچلے دائیں)، جمہوریہ قبرص سبز رنگ میں اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص روشن سبز رنگ میں اور باقی یورپی اتحاد ہلکے سبز رنگ میں
قبرص کامحل وقوع (تصویر میں نچلے دائیں)، جمہوریہ قبرص سبز رنگ میں اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص روشن سبز رنگ میں اور باقی یورپی اتحاد ہلکے سبز رنگ میں
دارالحکومت
and largest city
نیکوسیا  
35°10′N 33°22′E / 35.167°N 33.367°E / 35.167; 33.367
سرکاری زبانیں
نسلی گروہ
آبادی کا نامقبرصی
حکومتوحدانی صدارتی جمہوریہ
• صدر
نیکوس آناستاسیادیس
Demetris Syllouris
مقننہایوان نمائندگان
آزادیمملکت متحدہ سے
19 فروری 1959
• آزادی کا اعلان
16 اگست 1960
1 اکتوبر 1960
1 مئی 2004
رقبہ
• کل[ب]
9,251 کلومیٹر2 (3,572 مربع میل) (168 واں)
• پانی (%)
9
آبادی
• 2013 تخمینہ
1,141,166[پ][3] (158 واں)
• 2011 [پ][5] مردم شماری
838,897[ت][4]
• کثافت
123.4/کلو میٹر2 (319.6/مربع میل) (82 واں)
جی ڈی پی (پی پی پی)2016 تخمینہ
• کل
$29.666 بلین[6] (126 واں)
• فی کس
$34,970[6] (35 واں)
جی ڈی پی (برائے نام)2016 تخمینہ
• کل
$19.810 بلین[6] (114 واں)
• فی کس
$23,352[6] (33 واں)
جینی (2015)Positive decrease 33.6[7]
میڈیم
ایچ ڈی آئی (2015)Increase 0.856[8]
ویری ہائی · 33 واں
کرنسییورو (EUR)
منطقۂ وقتیو ٹی سی+2 (مشرقی یورپی وقت)
• گرمائی (ڈی ایس ٹی)
یو ٹی سی+3 (مشرقی یورپی گرما وقت)
ڈرائیونگ سائیڈبائیں ہاتھ
کالنگ کوڈ+357
آویز 3166 کوڈCY
انٹرنیٹ ایل ٹی ڈیCy.[ٹ]

تاریخ ترمیم

قبرص 395ء میں رومی سلطنت کی تقسیم کے بعد بازنطینی سلطنت کا حصہ بنا اور امیر معاویہ کے دور میں اسے مسلمانوں نے فتح کر لیا۔

تیسری صلیبی جنگ کے دوران 1191ء میں انگلستان کے شاہ رچرڈ اول (رچرڈ شیر دل) نے اسے فتح کر لیا اور مملکت قبرص کی بنیاد رکھی۔

1489ء میں جمہوریہ وینس نے جزیرے کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ 1571ء میں لالہ مصطفی کی زیر قیادت عثمانی فوج نے جزيرہ فتح کر لیا۔

قبرص کے بڑے شہر ترمیم

درجہ شہر کا نام ضلع آبادی
1 نیکوسیا نیکوسیا 398,293
2 لیماسول لیماسول 235,056
3 لارناکا لارناکا 72,000
4 فاماگوستا فاماگوستا 42,526
5 پافوس پافوس 32,754
6 کیرینیہ کیرینیہ 26,701
7 پروٹاراس فاماگوستا 20,230
8 مورفو نیکوسیا 14,833
9 ارادھیپو لارناکا 13,349
10 پارالیمینی فاماگوستا

جغرافیہ ترمیم

 
جغرافیہ قبرص

قبرص بحیرہ روم کا ساردینیا اور صقلیہ کے بعد تیسرا سب سے بڑا (بلحاظ علاقہ اور آبادی) جزیرہ ہے۔

یہ 240 کلومیٹر (149 میل) طویل اور وسیع ترین مقام پر 100 کلومیٹر (62 میل) چوڑا ہے۔ ترکی اس کے شمال میں 75 کلومیٹر (47 میل) کے فاصلے پر ہے۔ دیگر ہمسایہ ممالک مشرق میں شام اور لبنان ہیں (بالترتیب 105 کلومیٹر (65 میل) اور 108 کلومیٹر (67 میل))، اسرائیل جنوب مشرقی میں 200 کلومیٹر (124 میل)، مصر جنوب میں 380 کلومیٹر (236 میل)، جزیرہ روڈس400 کلومیٹر (249 میل) اور یونان سے 800 کلومیٹر (497 میل) کے فاصلے پر واقع ہیں۔

جغرافیائی سیاسی طور پر جزیرے کو چار اہم حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، جمہوریہ قبرص جزیرے کے دو تہائی جنوبی حصہ (59.74٪) پر واقع ہے۔ ترک جمہوریہ شمالی قبرص شمالی تہائی حصہ (34.85٪) پر واقع ہے۔ اور اقوام متحدہ کے زیر ِنگرانی خطِ سبز جزیرے کو دو الگ حصوں میں تقسیم کرتی ہے اور ایک بفر زون بناتی ہے جو جزیرے کے کل رقبہ کا 2،67٪ کا احاطہ کرتا ہے۔ آخر میں برطانوی حاکمیت کے تحت دو فوجی اڈے جزیرے پر واقع ہیں: ایکروتیری و دیکیلیا باقی 2،74٪ پر واقع ہیں۔

جامعات - جمہوریہ قبرص ترمیم

جامعہ قبرص (University of Cyprus)

جامعہ طرزیات قبرص (Cyprus University of Technology)

مفتوح جامعہ قبرص (Open University of Cyprus)

جامعہ فریڈرک (Frederick University)

جامعہ نیکوسیا (University of Nicosia)

یورپی جامعہ قبرص (European University of Cyprus)

جامعہ نیاپولس (Neapolis University)

بین الاقوامی جامعہ قبرص (Cyprus International University)


انتظامی تقسیم ترمیم

جمہوریہ قبرص کے چھ اضلاع ہیں- جن کے دارالحکومتوں کے نام مشترک ہیں-

قبرص کا نقشہ اضلاع یونانی نام ترکی نام
 NicosiaLarnacaلیماسولPaphosایکروتیری و دیکیلیاKyreniaFamagustaایکروتیری و دیکیلیا
فاماگوستا    Αμμόχωστος - Ammochostos     Gazimağusa   
کیرینیہ Κερύvεια - Keryneia Girne
لارناکا Λάρνακα - Larnaka Larnaka/İskele
لیماسول Λεμεσός - Lemesos Limasol/Leymosun
نیکوسیا Λευκωσία - Lefkosia Lefkoşa
پافوس Πάφος - Pafos/Bafos Baf/Gazibaf

سیاحی مقامات ترمیم

 
آئیا ناپا

نیکوسیا

لیماسول

لارناکا

پافوس

آئیا ناپا

پولس

سلامیس

ٹروڈوس سلسلہ کوہ

مزید دیکھیے ترمیم

قبرص کے بڑے شہر - تصاریر ترمیم

فہرست متعلقہ مضامین قبرص ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "National Anthem"۔ www.presidency.gov.cy۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2015 
  2. "Cyprus"۔ The World Factbook۔ CIA۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2016 
  3. United Nations, Department of Economic and Social Affairs, Population Division (2013)۔ "World Population Prospects: The 2012 Revision, Highlights and Advance Tables (ESA/P/WP.220)" (PDF)۔ New York: 52 
  4. "Statistical Service – Population and Social Conditions – Population Census – Announcements – Preliminary Results of the Census of Population, 2011" (بزبان اليونانية)۔ Statistical Service of the Ministry of Finance of the Republic of Cyprus۔ 29 December 2011۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2012 
  5. United Nations, Department of Economic and Social Affairs, Population Division (2013)۔ "World Population Prospects: The 2012 Revision, DB02: Stock Indicators"۔ New York 
  6. ^ ا ب پ ت "Report for Selected Countries and Subjects"۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ Database, April 2017۔ Washington, D.C.: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ۔ 12 April 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اپریل 2017 
  7. "Gini coefficient of equivalised disposable income – EU-SILC survey"۔ Luxembourg: Eurostat۔ 28 March 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اپریل 2017 
  8. "Table 1: Human Development Index and its components"۔ Human Development Reports۔ Stockholm: اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام۔ 21 March 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اپریل 2017