کونیاتی تقویم (انگریزی: Cosmic Calendar) ایک ایسا میزان ہے جس میں کائنات کی عمر کو ایک فرضی سال پر تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس کی ابتدا عظیم دھماکا (Big Bang) سے کی جاتی ہے جس سے کائنات کی تشکیل فرض کی جاتی ہے۔ یعنی عظیم دھماکا اس فرضی سال کی یکم جنوری کو ہوا۔ اس حساب سے اگر آج اکتیس دسمبر ہو تو کائناتی تاریخ کا حساب کچھ یوں ہوگا: نظامِ شمسی 9 ستمبر کو وجود میں آیا، زمین پر زندگی کا ظہور 30 ستمبر کو ہوا، ڈائناسار 25 دسمبر کو ظاہر ہوا، ممالیہ جانوروں کی ابتدا 30 دسمبر کو ہوئی، انسان 31 دسمبر کو آدھی رات سے دس منٹ پہلے پیدا ہوئے اور انسان کی معلوم تاریخ کا دورانیہ 21 دقیقے (seconds) بنتا ہے۔ اس تقویمی میزان پر انسان کی اوسط زندگی کا دورانیہ 0.15 دقیقے بنتا ہے۔ یہ ایک فرضی تقویم ہے اور اس کو کائناتی تاریخ کے سمجھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. The Universe At Your Fingertips Activity: Cosmic Calendar Therese Puyau Blanchard (1995) Astronomical Society of the Pacific