کوویننٹ شادی ایک قانونی طور پر مخصوص شادی ہے جو ریاستہائے متحدہ امریکا کی تین ریاستوں ایریزونا، آرکنساس اور لوزیانا میں رائج ہے۔۔ اس شادی کے تحت شادی کر رہے شرکائے حیات اپنی رضامندی سے شادی سے پہلے مشاورت حاصل کرتے ہیں اور اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ طلاق حاصل کرنے کے لیے بہت ہی محدود بنیاد رہے گی (جس میں سے سب سے کم تر سخت شرط یہ کہ زوجین صرف ایک سال کے لیے الگ رہیں)۔ کوویننٹ شادی کے حامی اور اس مخالفین یہ بیان کر چکے ہیں کہ یہ حکومت کی جانب سے مذہب کو عوامی میدان میں لے آنے والا قدم ہے۔ لوزیانا ایسی پہلی ریاست بنی جس نے کوویننٹ شادی قانون کو 1997ء میں پاس کیا؛ [1][2] اس کے بعد آرکنساس [3] اور ایریزونا [4] نے بعد میں یہ قانون نافذ کیا۔

کوویننٹ شادی سے پہلے، جوڑوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ قبل از شادی مشاورتی نشستوں میں بیٹھیں جن میں اس بات پر "زور دیا جاتا ہے کہ شادی کی نوعیت، مقاصد اور ذمے داریاں کیا ہیں۔"[5][6][7] غیر کوویننٹ شادیوں کے بے وجہ طلاق کے برعکس کوویننٹ شادیوں میں طلاق کا خواہش مند شریک حیات پر پہلے لازم ہو گا کہ وہ ازدواجی مشاورت سے گذرے۔[7][8] اس کے علاوہ شریک حیات پر یہ بھی لازم ہو گا کہ وہ ان میں سے کسی ایک درست ثابت کرے:[7][8][9]

  • دوسرے شریک حیات نے زنا کا ارتکاب کیا۔
  • دوسرے شریک حیات نے جرم کا ارتکاب کیا۔
  • دوسرے شریک حیات نے ممنوعہ یا متنازع نشیلی اشیا کا استعمال (substance abuse) کیا۔
  • دوسرے شریک حیات نے جسمانی طور پر یا جنسی طور پر شریک حیات یا کسی بچے کا استحصال کیا۔
  • شریک حیات قانون میں مخصوص کیے گئے وقت (ایک یا دو سال، جیساکہ ریاستی قانون ہو) تک الگ رہا ہو۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Nichols، Joel A. (1998)۔ "Louisiana's Covenant Marriage Law: A First Step Towards a More Robust Pluralism in Marriage and Divorce Law?"۔ University of St. Thomas School of Law (Minnesota)۔ Emory Law Journal۔ SSRN:762464 {{حوالہ ویب}}: الوسيط |مسار= غير موجود أو فارع (معاونت)
  2. "Covenant Marriage"۔ Lafayette Parrish Clerk of the Court, 15th Judicial District of Louisiana۔ 2018-05-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-07
  3. "Covenant v. traditional marriage in Arkansas"۔ Arkansas Times۔ 18 جولائی 2013
  4. "Covenant Marriage in Arizona"۔ Arizona Supreme Court, Administrative Office of the Courts, Court Services Division, Court Programs Unit۔ Arizona State Library۔ 2006
  5. Arkansas Code Annotated § 9-11-804
  6. "Format Document"۔ Azleg.gov۔ 2015-09-19 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-30
  7. ^ ا ب پ "Department of Health & Hospitals | State of Louisiana"۔ New.dhh.louisiana.gov۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-30
  8. ^ ا ب Arkansas Code Annotated § 9-11-808
  9. "Format Document"۔ Azleg.gov۔ 2015-09-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-30