کوٹلی مقبرہ (گوجرانوالہ)
کوٹلی مقبره جو تحصیل کامونکی، ضلع گوجرانوالہ جسے جہانگیر بادشاہ نے اپنے والد اکبر کے قاضی اور استاد عبدالنبی کے لیے تعمیر کروایا تھا مغلیہ دور کی یہ شاندار تعمیر جیومیٹری کے اصولوں کے عین مطابق ہے چاروں طرف کھیتوں میں گھری ہوئی ہے۔ اس مقبرے کے چار مینار ہیں۔ چاروں میناروں کے اندر سیڑھیاں گھومتے ہوئے اوپر تک جاتی ہیں۔ ہر مینار دوسرے کی فوٹو کاپی ہے اور ان کی اونچائی تقریباً 50 فٹ ہے۔ مقبرہ کے نیچے ایک تہ خانہ ہے جس کے اندر تین قبریں ہیں قاضی کے علاوہ اس کے بیٹے اور مرید خاص کی بھی۔