کوہ اورال
کوہ اورال (انگریزی: Ural Mountains) مغربی روس کا ایک پہاڑی سلسلہ ہے۔ یہ قازقستان کی شمالی سرحدوں سے شروع ہوکر شمال میں بحر منجمد شمالی کے ساحلوں پر ختم ہوتا ہے۔ اس سلسلے کی لمبائی تقریباً 2،500 کلومیٹر ہے۔
یہ سلسلہ ایشیا اور یورپ کے درمیان سرحد سمجھا جاتا ہے۔ اس سلسلے کی بلند ترین چوٹی نارودنایا ہے جس کی بلندی 1,895 میٹر ہے۔ اپنی لمبائی اور چوٹیوں کے سلسلے کی وجہ سے کوہ اورال کو سنگدار پیٹی بھی کہا جاتا ہے۔