بحر منجمد شمالی
دنیا کے بڑے سمندروں میں سب سے چھوٹا، اتلی، سرد ترین اور شمالی ترین
بحر منجمد شمالی دنیا کے 5 بحار میں سب سے چھوٹا اور کم گہرا ہے۔ حالانکہ بین الاقوامی تنظیم برائے آبی جغرافیہ (آئی ایچ او) اسے بحر تسلیم کرتی ہے لیکن ماہرین بحریات اسے بحیرہ آرکٹک کہتے ہیں۔ قطب شمالی اسی سمندر میں واقع ہے۔
زمین کے پانچ بحر |
---|
اس سمندر کے بیشتر حصے پر برف جمی ہوئی ہے۔ یہاں آبی حیات بھی کافی کم ہیں جبکہ نمکیات دیگر تمام بحر کے مقابلے میں سب سے کم ہیں۔
اس کا رقبہ 14,056,000مربع کلومیٹر (5,440,000 مربع میل) ہے۔ اس کے ساحل کی لمبائی 45 ہزار 389 کلومیٹر (28 ہزار 203 میل) ہے۔ یہ تقریبا چاروں طرف سے زمین میں گھرا ہوا ہے جن میں یورپ، ایشیا، شمالی امریکا، گرین لینڈ اور دیگر جزائر شامل ہیں۔
یہ آبنائے بیرنگ کے ذریعے بحر الکاہل اور بحیرہ گرین لینڈ کے ذریعے بحر اوقیانوس سے جڑا ہوا ہے۔
مزید دیکھے
ترمیم- زمین کے پانچ بحر
- بحر الکاہل
- بحر اوقیانوس
- بحر منجمد جنوبی
- بحر منجمد شمالی
- بحر ہند
حواله جات
ترمیمویکی ذخائر پر بحر منجمد شمالی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |