کوہ ایلم
ضلع بونیر اور ضلع سوات خیبرپختونخوا میں واقع سطح سمندر سے 9250 فٹ کی بلندی پر واقع ’’جوگیانو سر‘‘ (جوگیوں کی چوٹی یا Yougis' Peak) ہندو اور سکھ برادری کے لیے یکساں طور پر مقدس جگہ ہے۔ یہ چوٹی وہ مقدس مقام ہے جہاں رام چندر جی نے اپنی محبوب بیوی سیتا کے ساتھ بن باس لیا تھا۔ یہ جگہ رام تخت کے نام سے بھی مشہور ہے۔