کوہ کھڑی گندگر ہریپور کا مشہور پہاڑی سلسلہ ہے اور کوہ ہمالیہ کا حصہ ہے یہ حسن ابدال کے شمال میں واقع ہے اس میں مشہور چوٹی اور سیاحتی مقام پیر تھان ہے جو کھجور اور چہیرھ کے درختوں سے مالامال ہے کوہ گندگر میں موجود تاریخی شہر غازی ہے جس میں دنیا کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا ڈیم ہے

کوہ کھڑی گندگر میں سریکوٹ،سلمکھنڈ،قاضی پور،جھامرہ، تھلیکوٹ،بدہ،ترچٹہی،امگاہ،کالاکٹھہ،کھوہی درہ،پادرہ،موہریاں،کوپر،کوٹہرہ،باغدرہ،گواری اور بہت سارے گاؤں ہیں جو بہت خوبصورت ہیں کوہ گندگر میں مشہور شخصیات جناب پیر صابر شاہ(سابق وزیر اعلی کے پی کے اور موجود سنیٹر),شہید طاہر اقبال،عدیل اقبال،فیصل زمان،الہاج محمد رحمان صاحب،صاحبزادہ قاسم شاہ،خان نواز خان،چوہدری ولایت خان،چوہدری اظہر علی اور بہت سارے شخصیات ہیں

کوہ کھڑی گندگر میں پھل بھی پائے جاتے ہیں جن میں پہاڑی پھل جس کو مقامی زبان ہندکو میں گنگہر کہا جاتا ہے بہت ہی ذائقہ دار ہے اس کے علاوہ ریڈ بلڈ مالٹا پوری دنیا میں مشہور ہے

کوہ گندگر کے متعلق ایک تاریخی کہانی بھی وابستہ ہے جو راجا رسالو جو ہزارہ ڈویژن پر حکومت کرتا تھا اور رانی کونکلاں کے بارے ہے اور راجا رسالو کا غار اب بھی کوہ سربن میں موجود ہے