ککو
ککو ایک مشہور پرندہ ہے جو یورپ ، افریقہ اور ایشیا کے بیشتر ممالک میں پایا جاتا ہے۔ ککو کی عام طور پر پانچ قسمیں بتائ جاتی لیکن اس کی خاص قسم اس کی آواز "ککو" سے پہچانی جاتی ہے۔ یہ ایک درمیانی جسامت جیسا کہ کبوتر کے مشابہ پرندہ ہے۔ حشرات اور جنگلی پھل اس کی غذا ہیں۔ یہ پرندہ اپنا گھونسلا نہیں بناتا اور خانہ بدوش پرندہ کہلاتا ہے دوسرے پرندوں کے اجڑے ہوئے گھونسلوں میں انڈے دیتا ہے۔ مادہ ککو لکنت بھری آواز سے پہچانی جاتی ہے تاہم نر ککو کی آواز میں بھی موسم گرما کے اختتام پر لکنت پیدا ہو جاتی ہے۔
ککو ایک تاریخی شہرت کا حامل جس کا ذکر قدیم یونان کے قصاص میں بھی ملتا ہے۔ یونان اور برصغیر پاک و ہند میں ایک زمانے میں ککو کی پوجا بھی کی جاتی تھی جو وہاں بالترتیب "حرا" اور " کاما دیوا" کے نام سے جانے جاتے تھے جبکہ پاکستان اور انگلستان میں ککو موسمِ بہار کی آمد کی آمد کی تشہیر کرتا ہے۔