کھبیکی جھیل کلرکہار سے 62 کلومیٹر جنوب کی جانب خوشاب روڈ و نوشہرہ جابہ روڈ پر واقع ہے خوشاب سے 54 کلومیٹر دور ہے،۔ جنوبی سلسلہ کوہ نمک پاکستان کی ایک میٹھے پانی کی ایک جھیل ہے۔[2] شروع میں اس کا پانی نمکین تھا۔ اب اس میں ایک چینی قسم کی مچھلی متعارف کرائی گئی ہے۔

کھبیکی جھیل
قریبی راستے سے لی گئی ایک تصویر
جغرافیائی متناسق32°37′19″N 72°12′51″E / 32.6219°N 72.2141°E / 32.6219; 72.2141
نکاسی طاس ممالکپاکستان
زیادہ سے زیادہ. لمبائی2 km
زیادہ سے زیادہ. چوڑائی1 km
رقبہ سطح243 ہیکٹر (2.43 کلومیٹر2)
اوسط گہرائی0.2 تا 6 میٹر (0.66 تا 19.69 فٹ)
سطح بلندی740 میٹر (2,430 فٹ)[1]

اس کی چوڑائی 1 کلومیٹر اور لمبائی 2 کلومیٹر ہے۔ جبکہ گہرائی 20 فٹ تک ہے، کھبیکی اس جھیل کے قریب واقع کھبیکی گاؤں کا نام بھی ہے۔ جھیل اوچھالی اس سے کچھہ فاصلے پر ہے۔

جھیل کا رقبہ 1421 ایکڑ ہے اور یہ نمکین پانی کی رواں جھیل ہے جس میں مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔ یہاں ایک مچھلی فارم بھی سرکاری طور پر قائم ہے۔

یہاں چائنہ کی BREED FISH کی افزائش کی جارہی ہے۔ جھیل کی سیرسے لطف اندوز ہونے کے لیے کشتیاں موجود ہیں۔ اِس جھیل کی صفائی دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے۔ یہ صفائی شاید کنارے پر موجود ورلڈ وائلڈ لائف کے دفتر کی بدولت تھی۔ جھیل کے شفاف پانی پر تیرتے اور اٹھکیلیاں کرتے بگلے، دور جھاڑیوں میں اکا دُکا موروں کی آوازیں تپتی دوپہر میں زندگی کے ہونے کا احساس دلاتے ہیں۔ موسم سرما میں سائبیریا اور دیگر ممالک سے ہجرت کرکے آنے والے بے شمار پرندے اِس علاقے کی جھیلوں کے حُسن، خوبصورتی اور شان میں قابلِ ذکر اضافہ کر دیتے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Management Plan Uchhali Wetlands Complex" (PDF)۔ ramsar.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جولا‎ئی 2016 
  2. GeoNames.org