کھدرا کی جنگ
کھدرا کی جنگ 1795ء میں نظام اور مراٹھا وفاق کے درمیان لڑی گئی تھی، جس میں نظام کو بری طرح شکست ہوئی۔ [1] گورنر جنرل جان شور نے عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل کیا حالانکہ نظام ان زیر تحفظ تھے، اس لیے انگریزوں سے ان کا اعتماد اٹھ گیا۔ یہ آخری جنگ تھی جو بخشی بہادر جیوابادادا کیرکر کی قیادت میں تمام مراٹھا سرداروں نے مل کر لڑی تھی۔ مراٹھا افواج گھڑسواروں پر مشتمل تھیں جن میں بندوق بردار، کمان باز، توپ خانہ اور پیادہ شامل تھے۔ [2]
- ↑ M.S. Naravane (2014)۔ Battles of the Honourable East India Company۔ A.P.H. Publishing Corporation۔ صفحہ: 178۔ ISBN 9788131300343
- ↑ William Dalrymple (2002)۔ White Mughals۔ Harper Perennial۔ ISBN 978-0-00-655096-9