کھوکھر بالا
کھوکھر بالا (انگریزی: Khokhar Bala) پاکستان کے ضلع چکوال کی تحصیل کلرکہار کی یونین کونسل خیرپور میں واقع ایک خوبصورت گاؤں ہے۔کلرکہار سے تقریبا 10 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔اور بائی روڈ خیرپور کے راستے کلر کہار سے اس کا فاصلہ 15 کلومیٹر بن جاتا ہے۔
گاؤں اور یونین کونسل | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | ضلع چکوال |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
کھیل کے میدان
ترمیمتین اطراف سے پہاڑوں میں گھرا ہوا یہ گاؤں اس لحاظ سے بھی قابل توجہ ہے کہ گاؤں سے مغرب کی جانب پہاڑی کے اوپر گاؤں کا کرکٹ گراؤنڈ ہے۔اس کے علاوہ حال ہی میں ایک شاندار گراونڈ دلیل پور روڈ کے ساتھ جمعہ والی نہر پر بھی بنایا گیا ہے۔جس میں آج کل فٹ بال اور کرکٹ میچز ہوتے ہیں۔
جغرافیہ
ترمیمکھوکھربالا کے جنوب میں خیرپور،جنوب مغرب میں چک خوشی،مغرب میں کلرکہار،شمال میں کھوکھر زیر،مشرق میں ڈھریالہ کہون اور جنوب مشرق میں دلیل پور واقع ہیں۔
ذریعہ معاش
ترمیمکھوکھر بالا چکوال کے باقی علاقوں کی طرح ایک بارانی علاقہ ہے فصلوں کا دارومدار زیادہ تر بارش پر ہے اس لیے باقی بارانی علاقوں کی طرح یہاں پر بھی کافی زیادہ لوگ پاکستان آرمی سے وابستہ ہیں اس کے علاوہ کچھ لوگ بیرون ممالک قیام پزیر ہیں اور باقی افراد میں سے کچھ ذاتی کاروبار اور بعض آرمی کے علاوہ دوسرے گورنمنٹ کے اداروں سے منسلک ہیں۔
تعلیم
ترمیمحالیہ چند سالوں میں ضلع چکوال کا تعلیمی معیار بہت اوپر گیا ہے اور اس کا اثر تمام نواحی علاقوں پر بھی ہوا ہے۔کھوکھربالا میں اب تعلیمی معیار پچھلے چند سالوں سے بہتر ہو رہا یے اور کئی مقامی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بڑے شہروں میں جاکر اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ لیکن اب بھی مجموعی طور پر کھوکھربالا کا تعلیمی معیار اردگرد کے اکثر علاقوں کی نسبت کم ہے۔جس کو اوپر لے کر جانے کی ضرورت ہے۔خاص کرکے لڑکیوں میں۔ اور اس سلسلے میں تمام والدین اور اساتذہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کا خاص خیال رکھیں۔لڑکے اور لڑکیوں کو بلا تفریق تعلیم کی اجازت ہونی چاہئیے۔توقع یہ ہے کہ بہت جلد کھوکھربالا میں تعلیم کا فقدان دور ہو جائے گا۔
ترجیحات
ترمیمسیاسی رہنماؤں کی ذمہ داری۔
1۔اعلیٰ تعلیمی اداروں کا قیام اور اہل علاقہ کو تعلیم کی طرف راغب کرنا۔
2۔سوئی گیس مہیا کرنا
3۔واٹر سپلائی کا مسئلہ حل کرنا ۔