کھڑی وادیضلع میر پور کی ایک وادی کا نام ہے۔ کھڑی شریف اتنی شہرت اختیار کر گیا کہ اب لوگ کھڑی وادی کو بھول چکے ہیں یہ میاں محمد بخش کی سیف الملوک کی شہرت کے بعد صرف کھڑی شریف کے لیے مخصوص ہو گیا جبکہ یہ ایک وسیع علاقے کا نام ہے جس میں لگ بھگ 86 گاؤں آباد ہیں۔
میاں محمد بخش نے کھڑی کو ایک گاؤں شمار نہیں کیا بلکہ بطور ایک علاقہ ذکر کیا ہے جیسے اس شعر میں وہ ملک کھڑی لکھتے ہیں

  • جہلم گھاٹوں پربت پاسے میر پورے تھیں دکھن
  • ملک کھڑی وچ لوڑن جیہڑے طلب بندے دی رکھن

شیریں ف رہاداسی طرح لکھتے ہیں

  • کھڑی اندر چک ٹھاکرہ پنڈ وڈا سردار
  • جِس وچ وسے محمد پیرا شاہ سچیار ۔[1]

حوالہ جات

ترمیم