کیتیکا شرما
کیتیکا شرما (پیدائش :24 دسمبر 1995ء) بھارتی ماڈل، گلوکارہ، سوشل میڈیا اسٹار اور یو ٹیوبر ہے۔ وہ عمومی طور پر تیلگو فلم اندسٹری کی فلموں میں نظر آتی ہے ۔ [1]وہ انٹرنیٹ پر اس وقت مقبول ترین ہو گئی جب اس کی ایک ڈب میش وڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ بہت حسین نظر آرہی تھی۔ انسٹاگرام پر کیتیکا کے 1.2 ملین پرستار ہیں جب کہ دیگر سوشل میڈیا ویب گاہوں پر بھی لوگوں کی ایک کثیر تعداد اس کی مداح ہے۔ وہ اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بے حد مقبول اور معروف ہے۔[2]
کیتیکا شرما | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | نئی دہلی, بھارت |
24 دسمبر 1995
رہائش | ممبئی, مہاراشٹر, بھارت |
قومیت | بھارتی |
پیشہ | اداکارہ, یوٹیوبر، گلوکارہ |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمکیتیکا شرما 24 دسمبر 1995ء کو بھارت کے شہر نئی دلی میں پیدا ہوئی۔ اُس کا تعلق ایک ہندو خاندان سے ہے۔ کیتیکا کے والد ڈاکٹر منوج شرما پیشے کے لحاظ سے ایک طبیب ہیں۔ جبکہ والدہ گھریلو خاتون ہیں۔ اُس کا ایک بڑا بھائی ہے۔ کیتیکا نے ابتدائی تعلیم لکھنؤ کے ایل اے مارٹینئیری گرلز کالج سے حاصل کی اور اس کے بعد مرنڈا ہاؤس، دلی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔
کیرئیر
ترمیمکیتیکاسوشل میڈیا پر اپنی ڈب میش وڈیوز کلپ کی وجہ سے وائرل ہوئی اور یوٹیوب ہر اپنا ذاتی چینل بنانے سے پہلے اپنی یو ٹیوب فلم 'دی ٹھگ لائیف 2016'کی وجہ سے ایک دم مشہور ہو گئی۔اس کی مقبولیت اس قدر زیادہ ہوئی کہ بالی وڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے اسے اس کی 21ویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔[3]
فلمیں
ترمیمکیتیکا کی پہلی یوٹیوب فلم 'دی ٹھگ لائیف' تھی۔اس کے بعد اس کی مشہور ترین فلم 'رومینٹک' تھی جس میں اس کے ساتھ مندرا بیدی،کرنڈ ڈیش پانڈے اور آکاش پوری تھے۔اس فلم کی کہانی پوری جگن ناتھ نے لکھی تھی اور اس کے ہدایتکار انیل پدوری تھے اس کے بعد ایمے ورک کی ہائے وے میں جلوہ گر ہوئی اس فلم میں اس کے ساتھی اداکاروں میں شیام گوپال اور ایمے ورک تھے یہ فلم نوجیت بٹر کی ہدایتکاری مین بنائی گئی تھی۔[4]