کیمیا گر (ناول)

پوئيلو کوئلو کا ناول

کیمیا گر (انگریزی: The Alchemist) پاؤلو کویلہو (Paulo Coelho) کا مشہور تر ناول ہے، اس کا ترجمہ دنیا کی 68 زبانوں میں ہو چکا ہے۔[1]ہو کر 140 ملین کی تعداد میں بک چکا ہے۔ یہ ناول سب سے زیادہ پڑھے جانے والے ناولوں میں سے ایک ہے۔ اس میں ایک بچے کی کہانی جو خزانہ کی خبر پا کر، اس کی تلاش میں نکلتا ہے۔ ناول مختصر ہے۔ اپنے انداز بیاں کی وجہ سے ناول کو نوجوان نسل میں کافی مقبولیت حاصل ہے۔ ادبی تنقید نگار ناول کے مصنف پاؤلو کویلہو کو ناول نگار ہی نہیں مانتے اور ان کے موضوعات ناول کے انداز اور ترتیب پر سوال اٹھاتے ہیں۔

کیمیا گر
The Alchemist
پہلی طباعت کا سرورق
مصنفپاؤلو کویلہو
اصل عنوانO Alquimista
مترجمماگریٹ جل گوسٹا (تعارف)
ملکبرازیل
زبانپرتگالی
صنفQuest، مہم جوئی، ڈراما، تخیلہ
ناشرHarperTorch (Eng. trans)
تاریخ اشاعت
1988
تاریخ اشاعت اردو
1993
قسم ذرائع ابلاغPrint (مجلد، paperback اور آئی ٹیونز)
صفحات163 سستی اشاعت (پہلی انگریزی اشاعت ہارڈبائنڈ)
آئی ایس بی اینISBN 0-06-250217-4 (پہلی انگریزی اشاعت ہارڈ بائنڈ)
او سی ایل سی26857452
سابقہپلگریمج (1987)
اگلیبریدا (1990)

مصنف

ترمیم

برازیل میں پیدا ہونے والے پاؤلو کویلہو دنیا بھر میں صارفین کا وسیع حلقہ رکھتے ہیں۔ ان کی شہرت و ناموری ان کے دو ناول "الکیمسٹ" اور "گیارہ منٹ" کے نام سے شائع ہونے والی کتب سے ملی، یہ دو کتابیں ا کروڑ چالیس لاکھ سے زیادہ تعداد میں فروخت ہو چکی ہیں اور 72 زبانوں میں ان کے تراجم ہو چکے ہیں۔ پاؤلو کو بے شمار بین الاقوامی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے جن میں کرسٹل ایوارڈ انھیں عالمی اکنامک فورم کی طرف سے ملا اور دوسرا ایوارڈ فرانس کی جانب سے ملا جس کا نام Legiond' Honneur ہے۔ 2002 میں برازیلی اکادمی ادبیات میں انھیں شامل کر لیا گیا۔ وہ ایک ہفتہ وار کالم بھی لکھتے ہیں جو دنیا بھر میں شوق سے پڑھا جاتا ہے۔

مقبولیت

ترمیم

پاؤلو کویلہو نے 1988ء میں تحریر کیا تھا اور اب تک سڑسٹھ زبانوں میں اس کا ترجمہ کیا جا چکا ہے۔ تقریباً ایک سو پچاس ممالک میں پڑھے جانے والے اس ناول کی اب تک ساڑھے چھ کروڑ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔[2]

پلاٹ

ترمیم

اس کہانی کا ہیرو سپین کا ایک گڈریا ہے جو خوابوں شگون اور اشاروں کی روشنی میں مدفون خزانے کی تلاش میں نکلتا ہے اور مصر کے صحرا جہاں اس نے خواب میں خزانہ دیکھا تھا چھاننے بعد واپس سپین کے اسی گرجا گھر کے کھنڈر سے اسے وہ خزانہ ملا جہاں سے اس نے سفر شروع کیا تھا۔

اقتباسات

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "کیمیا گر کا ترجمہ پشتو زبان میں شائع ہو گیا"۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اکتوبر 2014 
  2. بی بی سی اردو کی رپورٹ